Maktaba Wahhabi

61 - 65
شب براءت ماہ شعبان کی چودہویں تاریخ کو شب برات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔یہ نام قر آ ن و حدیث میں کہیں نہیں آیا ہے ۔ بعض روایتوں میں ’‘ لیلۃ النصف من شعبان ’‘کا ذکر ہے ۔بہت سارے مسلم معا شروں میں اس دن بڑی دھوم دھام ہوتی ہے اور تیوہار جیسا ما حول ہو تا ہے، اس دن جن بدعات اور خلاف شرع کاموں کو انجام دیا جاتا ہے۔ ان میں سے بعض یہ ہیں : (۱) گھروں ،دکانوں ،مسجدوں اور قبرستانوں میں خوب روشنی کی جاتی ہے ۔بر قی قمقمے اور قند یلیں جلائی جاتی ہیں۔ (۲) کئی دنوں پہلے ہی سے خوب پٹا خے داغے جاتے ہیں اور آتش بازی کی جاتی ہے ۔ (۳) اس موقع پر بطور خاص گھروں کی صفائی کی جاتی ہے ،رنگ روغن کرایا جاتا ہے اور نہانے دھونے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ (۴) انواع و اقسام کے کھانے پکائے جاتے ہیں ۔ حلوہ خاص طور سے پکایا جاتا ہے ۔ (۵) یہ عقیدہ رکھا جاتا ہے کہ اس رات کو مرے ہو ئے لوگوں کی روحیں اپنے گھروں میں آتی ہیں ۔ (۶) اس موقع پر خوشبو ؤں اور اگر بتیوں کا بھی خوب استعمال ہو تا ہے ۔ (۷) قبرستان کی زیارت اہتمام کے ساتھ کی جاتی ہے اور وہاں خوب چہل پہل ہو تی ہے ۔ (۸) پندرہویں شعبان کو سنت سمجھ کر روزہ رکھا جاتا ہے ۔اس تعلق سے ایک حدیث
Flag Counter