Maktaba Wahhabi

15 - 65
مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن ٭قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کر نا چاہیے ، اس کا بہت زیادہ ثواب ہے ۔ ٭ہر حرف پر ایک نیکی ملتی ہے جو دس نیکی کے برابر ہوتی ہے ۔ ٭ سورہ فاتحہ کو قرآن کی سب سے عظیم سورہ کہا گیا ہے ۔ ٭سورہ اخلاص کا ثواب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ ٭سورہ کافرون کا ثواب ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے ۔ ٭جس گھر میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے اس میں شیطان نہیں داخل ہوتا ۔ ٭ رات کو سوتے وقت جو کوئی آیت الکرسی پڑھتا ہے اس کی حفاظت کے لیے اللہ کی طرف سے فرشتہ مقرر ہوتا ہے اور صبح تک وہ شیطان سے محفوظ رہتا ہے ۔ ٭روزانہ سورہ کہف کے شروع یا آخر کی دس آیتیں پڑھنے اور جمعہ کے دن پوری سورہ کہف پڑھنے کا ثواب بھی بہت زیادہ بتایا گیا ہے ۔ ٭جس شخص کی موت قریب ہو اس کے پاس سورہ یٰسن پڑھنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔ ٭اسی طرح کسی کی موت کے بعد جو قرآن خوانی کرائی جاتی ہے وہ بھی ثابت نہیں ہے ۔ ٭کسی مکان یا دوکان کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی بھی ثابت عمل نہیں ہے۔ ٭گھر اور دوکان والے کو چاہیے کہ وہ خود زیادہ سے زیادہ اپنے گھر اور دوکان میں تلاوت کرے ، بالخصوص سورہ بقرہ پڑھے کیوں کہ اس سے شیطان نہیں آ تا ۔ آداب تلاوت
Flag Counter