Maktaba Wahhabi

39 - 65
سونے اور جاگنے کے آداب (1) عشاء کی نماز کے بعد جلد سونے کی عادت ڈالیں اور دیر تک جاگنے سے پر ہیز کریں ۔ (2) سونے سے پہلے کچھ ضروری کام : (۱) بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کر لیں (۲)بسم اللہ پڑھ کر مشک(پانی کے برتن )کا منھ با ندھ دیں ۔ (۳) بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانک دیں (۴)بسم اللہ پڑھ کر چراغ (لائٹ)بجھا دیں ۔ [مسلم] (۵) گھر میں جلتی ہو ئی آگ چھوڑ کر نہ سوئیں [بخاری ومسلم] (۶)بستر صاف کر لیں ۔ [بخاری ومسلم] (۷) ہاتھ میں کچھ لگا ہو تو صاف کر لیں ۔[احمد ،ابوداود۔صحیح الجامع] (۸) بہتر ہے کہ وضو کر لیں۔[بخاری ومسلم] (3) سونے سے قبل کے اہم اذکار اور دعائیں کئی ایک ہیں ، ان سب کو یا ان میں سے جس قدر ہوسکے پڑھ کر سوئیں : (۱) معوذات : یعنی قل ھو اللہ احد ، قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس ۔[بخاری و مسلم] (۲) آیۃ الکر سی ، اس کے پڑھنے سے رات بھر اللہ کی حفاظت ہوتی ہے اور شیطان قریب نہیں آتا [بخاری] (۳) سورہ بقرہ کے آخر کی دو آیتیں ۔ [بخاری ومسلم] دیگر دعا ئیں:
Flag Counter