Maktaba Wahhabi

42 - 65
(تمام تعریف اس اللہ کے لیے جس نے میری قوت اور طاقت کے بغیر یہ کھلایا اور رزق دیا) (ب) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَ سَقٰی وَ سَوَّغَہٗ وَ جَعَلَ لَہٗ مَخْرَجَاً [ابوداود ،نسائی، صحیح] (تمام تعریف اس اللہ کے لیے جس نے کھلا یا ،پلا یا ،اسے ہضم کرایا اور اس کے نکلنے کا راستہ بنایا ) (۱۱) کسی کے یہاں مدعوہوں تو کھا نے کے بعد ان کو ان الفاظ میں دعا دیں : اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَ بْرَارُ، وَاَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ ، وَصَلَّتْ عَلَیْکَمُ الْمَلاَئِکَۃُ [ابو داود،صحیح] (نیک لوگ آپ کا کھانا کھائیں ،روزہ دار آپ کے یہاں افطار کریں اور فرشتے آپ کو رحمت کی دعا دیں۔) (۱۲) پانی یا کوئی بھی مشروب بسم اللہ کر کے پییں اور فراغت کے بعد الحمد للہ کہیں ۔ (۱۳) پانی کم سے کم تین سانس میں پییں اور ہر بار بر تن سے منھ الگ کر کے سانس لیں ۔ [بخاری، تر مذی] (۱۴) کھڑے ہو کر کھانے پینے سے پر ہیز کریں ۔البتہ آب زمزم کھڑے ہو کر پینے کا ثبوت ہے ۔ [بخاری و مسلم ] (۱۵) کوئی چیز پیتے وقت برتن میں نہ تو سانس لیں ،نہ اس میں پھوک ماریں ۔ [بخاری و مسلم ] (۱۶) کسی بڑے بر تن یا نل وغیرہ سے منھ لگا کر پینے کے بجائے گلاس یا پیالہ میں لے کر پانی پییں ۔ [بخاری و مسلم ] (۱۷) اگر گلاس یا پیالہ ٹو ٹا ہو ا ہو تو ٹو ٹے ہو ئے حصے کی طرف سے نہیں پینا چا ہیے ۔
Flag Counter