Maktaba Wahhabi

37 - 89
۹- اگر مخلص بندہ بیمار ہو جائے یا حالت سفر میں ہو تواس کے اخلاص کے سبب اس کے لئے وہی عمل لکھا جاتا ہے جو وہ حالت اقامت وصحت میں کیا کرتا تھا۔ ۱۰- اخلاص کے سبب اللہ تعالیٰ امت کی مدد فرماتا ہے۔ ۱۱- اخلاص آخرت کے عذاب سے نجات دلاتا ہے۔ ۱۲- دنیا و آخرت کی مصیبتوں سے نجات اخلاص کے ثمرات میں سے ہے۔ ۱۳- اخلاص کے سبب آخرت میں درجات کی بلندی حاصل ہوتی ہے۔ ۱۴- (اخلاص کے سبب) گمراہی سے نجات (ملتی ہے)۔ ۱۵- اخلاص ہدایت میں اضافہ کا سبب ہے۔ ۱۶- لوگوں میں نیک نامی اخلاص کے ثمرات میں سے ہے۔ ۱۷- دل کا اطمینان اور نیک بختی کا احساس ہوتا ہے۔ ۱۸- دل (نفس) میں ایمان کی تزیین وآرائش ہوتی ہے۔
Flag Counter