Maktaba Wahhabi

36 - 89
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع شامل ہو۔ ۳- اخلاص کے نتیجہ میں بندے کو اللہ کی اورپھر فرشتوں کی محبت حاصل ہوتی ہے‘ اور زمین (والوں کے دلوں)میں اس کی مقبولیت لکھ دی جاتی ہے۔ ۴- اخلاص عمل کی اساس اور اس کی روح ہے۔ ۵- اخلاص تھوڑے عمل اور معمولی دعا پر بیش بہا اجر اور عظیم ثواب عطا کرتا ہے۔ ۶- مخلص کا ہر عمل جس سے اللہ کی خوشنودی مقصود ہو لکھا جاتا ہے،وہ عمل مباح ہی کیوں نہ ہو۔ ۷- مخلص جس عمل کی بھی نیت کرے لکھ لیا جاتاہے گر چہ اسے انجام نہ دے سکے۔ ۸- مخلص اگر سو جائے یا بھول جائے تو معمول کے مطابق جو عمل کرتا تھا اسے لکھا جاتاہے۔
Flag Counter