[اس بات پر دلالت کناں حدیث کا ذکر، کہ بلاشبہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوست ان کے فاجر اقارب کی بجائے متقی لوگ ہیں](۴) محبوبِ الٰہی بنناتقویٰ کے انتہائی بیش قیمت ثمرات میں سے ایک یہ ہے، کہ اس کے ذریعہ بندہ اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جاتا ہے۔ یہ حقیقت قرآن و سنت کی متعدد نصوص میں بیان کی گئی ہے، جن میں سے تین درج ذیل ہیں: ۱: ارشادِ ربانی: {بَلٰی مَنْ اَوْفٰی بِعَھْدِہٖ وَاتَّقٰی فَإِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ} [1]( کیوں نہیں، جو شخص اپنے عہد کو پورا کرے اور تقویٰ اختیار کرے، تو یقینا اللہ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتے ہیں) ۔ب: {إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ} [2][بلاشبہ اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت کرتے ہیں] ۔ج: امام مسلم نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْعَبْدَ التَقِيَّ الغَنِيَّ الْخَفِيَّ ۔‘‘ [3]’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے سے محبت کرتے ہیں، جو تقی غنی [4] اور خفی[5] ہو۔ ‘‘