Maktaba Wahhabi

تقوی، اہمیت،برکات اور اسباب

مؤلف: پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی

سال شائع: 2007ء

115
(۱۱) مشکوک چیز کو ترک کرنا تقویٰ تک پہنچانے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ بندہ شک و شبہ والی چیز اور کام سے دور ہو جائے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’ لَا یَبْلُغُ الْعَبْدُ حَقِیْقَۃَ التَّقْوَی حَتَّی یَدَعَ مَاحَاکَ فِي الصَّدْرِ۔‘‘ [1] [بندہ تقویٰ کی حقیقت کو اس وقت تک نہیں پہنچتا، یہاں تک کہ وہ سینے میں کھٹکنے والی چیز کو نہ چھوڑ دے۔] اس قول کی شرح میں امام نووی نے تحریر کیا ہے، کہ جو دل میں کھٹکے ، اس سے سینے میں انشراح نہ ہو ، اور اسکے کرنے میں گناہ کا ڈر ہو۔ [2] حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’کامل تقویٰ یہ ہے ، کہ تم اللہ تعالیٰ کے ڈر سے حلال کو بھی چھوڑ دو ، کہ کہیں وہ حرام نہ ہو۔‘‘ [3] اور جو شخص شبہ والی چیز اور بات کو چھوڑ دے گا، وہ تو واضح حرام سے بہت زیادہ دور ہو گا۔ امام بخاری نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوںنے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ فَمَنْ تَرَکَ مَا شُبِّہَ عَلَیْہِ مِنَ الْإِثْمِ کَانَ لِمَا اسْتَبَانَ أَتْرَکَ۔ وَمَنِ اجْتَرَأَ عَلَی مَا یَشُکُّ فِیْہِ مِنَ الْإِ ثْمِ أَوْشَکَ أَنْ یُوَاقِعَ مَااسْتَبَانَ۔‘‘ [4] [جو شخص گناہ کے شبہ والی چیز کو چھوڑتا ہے ، وہ واضح گناہ والی چیز کو بہت زیادہ ترک کرنے والا ہو گا۔ اور جو شخص گناہ کے شبہ والی چیز کے ارتکاب کی جرأت کرے گا ،وہ واضح گناہ والی چیز میں بھی پھنسنے کے قریب ہو گا۔]
x
صفحہعنوان
23پیش لفظ
24کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں:
25خاکہ کتاب:
25شکر و دعا:
27مبحث اوّل تقویٰ کا مفہوم
27ا۔لغوی معنی:
27ب۔ شرعی معنی:
30مبحث دوئم تقویٰ کی اہمیت
30تمہید:
31(۱) اللہ تعالیٰ کا تمام انسانیت کو حکم تقویٰ
31ا: پہلے پچھلے لوگوں کو تقویٰ کا حکم:
31ب۔ تمام رسولوں کو حکمِ تقویٰ :
32ج: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکمِ تقویٰ:
33د: ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو حکم تقویٰ:
33ہ: اہل ایمان کو تقویٰ کا حکم:
34و: تمام لوگوں کو حکم تقویٰ:
35(۲) انبیاء علیہم السلام کو دعوتِ تقویٰ دینے کا حکم الٰہی
35(۳) انبیاء علیہم السلام کا دعوتِ تقویٰ دینے کا اہتمام
36ا: دعوتِ نوح علیہ السلام:
36ب: دعوتِ ہود علیہ السلام:
37ج:دعوتِ صالح علیہ السلام:
38د: دعوتِ ابراہیم علیہ السلام:
38ہ: دعوتِ لوط علیہ السلام:
38و: دعوتِ شعیب علیہ السلام:
39ز: دعوتِ الیاس علیہ السلام:
39ح: دعوتِ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام:
40(۴) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوتِ تقویٰ کے لیے اہتمام
40۱: خطبات میں چار مرتبہ حکم تقویٰ پر مشتمل چار آیات کی تلاوت:
41ب: حضرات صحابہ کو کثرت سے تقویٰ کی وصیت:
46احادیث شریفہ سے معلوم ہونے والی باتیں:
46(۵) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالیٰ سے تقویٰ کا سوال کرنا
49(۶) بیان آیات کا مقصود لوگوں کو متقی بنانا
49(۷) نیکی کا صرف متقیوں سے قبول کیا جانا
51(۸) تقویٰ مقصودِ عبادت
54(۹) ہدایت کا متقیوں کے ساتھ خاص ہونا
55(۱۰) بہترین زادِ راہ تقویٰ
57(۱۱) بہترین لباس تقویٰ
58(۱۲) تونگری اور صحت کی خیرکا تقویٰ کے ساتھ مشروط ہونا
59(۱۳) صرف متقیوں کو کھانا کھلانے کا حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
61(۱۳) تقویٰ کا عزیمت والے کاموں سے ہونا
63مبحث سوئم تقویٰ کی برکات
63تمہید:
65(۱) اللہ تعالیٰ کے ہاں عزت و تکریم پانا
69(۲) اللہ تعالیٰ کی دوستی
69ولایت الٰہیہ کے ثمرات و فوائد:
72(۳) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوستی کا حصول
74(۴) محبوبِ الٰہی بننا
75اللہ تعالیٰ کے محبوب بننے کے ثمرات:
78(۵) اللہ تعالیٰ کا متقیوں کے ساتھ ہونا
80(۶) تقویٰ کا رحمت خاصہ پانے والوں کی صفات میں سے ہونا
81(۷) گناہوں کی معافی (۸) اجر عظیم
82(۹) فرقان و نور
83۳: نصرت و اعانت:
86(۱۰) دشمنوں کے مکر سے بچاؤ
87(۱۱) غم سے نجات (۱۲) خارج از تصور جگہ سے رزق
88{ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا } کی تفسیر :
89{ وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ } کی تفسیر :
89آیت شریفہ کا عظیم مقام:
90آیت شریفہ کے حوالے سے تین باتیں:
92(۱۳) کاموں کا سدھرنا
93(۱۴) ہر معاملے میں آسانی
94(۱۵) قابل تعریف انجام کار
97(۱۶) جہنم سے نجات
99(۱۷) جنت کی وراثت
103(۱۸) حصول فلاح
104(۱۹) اولاد کی حفاظت
106مبحث چہارم اسباب تقویٰ
106تمہید:
108(۱) فرضیت تقویٰ کو پیش نظر رکھنا
108(۲) برکاتِ تقویٰ کو پیش نگاہ رکھنا
109(۳) اللہ تعالیٰ اور تقدیر پر ایمان
110(۴) راہِ ہدایت پر آنا
110(۵) سبیل اللہ کی اتباع اور دیگر راہوں کو چھوڑنا
111(۶) عبادت کرنا
112(۷) روزے رکھنا
113(۸) عدل کرنا
114(۹) عفو در گذر کرنا
114(۱۰) قصاص
115(۱۱) مشکوک چیز کو ترک کرنا
116(۱۲) متقی حضرات کی سیرتوں کو پیش نظر رکھنا
116(۱۳) متقی لوگوں کی صحبت کا اختیار کرنا
118(۱۴) دعا
119(۱۵) ایک دوسرے کو کثرت سے تقویٰ کی تلقین
120حرفِ آخر
120نتائج کتاب:
126اپیل:
128فھرس المراجع والمصادر
Flag Counter