Maktaba Wahhabi

75 - 86
تنبیہ: یہ دُعا اپنے لیے حسب ِذیل الفاظ کے ساتھ پڑھی جائے گی: ( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِيْ فِیْمَا رَزَقْتَنِيْ، وَاغْفِرْلِيْ، وَارْحَمْنِيْ]۔ [اے اللہ! آپ نے مجھے جو رزق دیا ہے، اُس میں برکت فرمائیے اور مجھے بخش دیجیے اور مجھ پر رحم فرمائیے]۔ اگر اپنے ساتھ دیگر افراد کو شامل کرنا ہو، تو دُعا کے الفاظ اس طرح ہوں گے: ( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْمَا رَزَقْتَنَا، وَاغْفِرْلَنَا، وَارْحَمْنَا]۔ [اے اللہ! آپ نے ہمیں جو رزق دیا ہے، اُس میں برکت فرمائیے اور ہمیں بخش دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے]۔ ۲۶-۵: امام احمد نے حضرت عبداللہ بن بُسْر مازنی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ہاں کھانا تناول فرمایا۔ پھر اُن کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا: [اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہُمْ، وَ ارْحَمْہُمْ، وَ بَارِکْ عَلَیْہِمْ، وَ وَسِّعْ عَلَیْہِمْ فِيْ أَرْزَاقِہِمْ]۔ [1]
Flag Counter