Maktaba Wahhabi

77 - 86
تنبیہات اس مقام پر معزز قارئین کی توجہ درجِ ذیل چار باتوں کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں: ۱: رزق کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا: ہر حاجت مند طاقت رکھنے والے شخص پر رزق حاصل کرنے کی غرض سے جدوجہد فرض ہے۔ امام طبرانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، (کہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’طَلَبُ الْحَلَالِ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ۔‘‘[1] [ہر مسلمان پر حلال (رزق) کا طلب کرنا واجب ہے]۔ رزق کے لیے دعائیں کرنے کا مقصود یہ نہیں، کہ اُن کے کرنے کے بعد بندہ یہ سمجھ لے، کہ وہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داری سے سبک دوش ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رزق کے حاصل کرنے کے معنوی اور مادی اسباب[2]مقرر فرما رکھے ہیں۔ اسی طرح رزق کے حصول میں معنوی و مادی رکاوٹیں ہیں۔
Flag Counter