۳: ارشادِ باری تعالیٰ:
{إِنَّ اللّٰہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍ}[1]
[بے شک اللہ تعالیٰ، جسے چاہتے ہیں، کسی حساب کے بغیر رزق دیتے ہیں]۔
۴: ارشادِ باری تعالیٰ:
{إِنَّ رَبَّکَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَ یَقْدِرُ إِنَّہٗ کَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِیرََا بَصِیْرًا}[2]
[بے شک آپ کے رب، جس کے لیے چاہتے ہیں، رزق فراخ کرتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں، بلاشبہ وہ ہی ہمیشہ سے اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والے، خوب دیکھنے والے ہیں]۔
۵: ارشادِ باری تعالیٰ:
{وَ اللّٰہُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍ}[3]
[اور اللہ تعالیٰ، جِسے چاہیں، بغیر حساب کے رزق دیتے ہیں]۔
۶: ارشادِ باری تعالیٰ:
{أَوَلَمْ یَرَوْا أَنَّ اللّٰہَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَ یَقْدِرُ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِقَومِِ یُّؤْمِنُوْنَ}[4]
[اور کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا، کہ اللہ تعالیٰ، جس کے لیے چاہتے ہیں، رزق فراخ کر دیتے ہیں اور تنگ کر دیتے ہیں۔ بے شک اس میں
|