Maktaba Wahhabi

92 - 458
کو بلند تر فرمائے۔ آمین واقعہ یہ ہے کہ اس دَور میں مولانا کی شخصیت بہت غنیمت تھی اور اس میں اسلام کے قرنِ اول کی بہت سی خصوصیات موجود تھیں۔ خصوصاً اتباع سنت کے مکمل اہتمام کے ساتھ قلب و روح کی حیاتِ باطنی کا جو حسین امتزاج ان کی شخصیت میں پایا جاتا تھا وہ تو اس دَور میں جب کہ تصوف میں بہت سی نئی باتیں بطور لوازم داخل ہو گئی ہیں، بہت ہی قابل قدر تھا اور میری ناچیز رائے میں اس دَور میں شدید ترین ضرورت اسی چیز کی ہے۔
Flag Counter