Maktaba Wahhabi

402 - 458
چند روز ہوئے کہ ٹرکی کے ہتھیار ڈالنے کی خوشی میں حضور نے پانچ ہزار روپے جنگی اغراض کے لیے ڈپٹی کمشنر صاحب کی خدمت میں بھجوائے تھے۔‘‘ ان تمام تفصیلات کے بعد کون سنگ دل مسلمان ہے جو مرزائیوں کے رویہ سے متاثر نہ ہو اور خود انہی کی تعلیمات اور اُن کے طرزِ عمل کی بناء پر اس مطالبہ کی ہمنوائی میں تامل کرے کہ مرزائی جماعت مسلمانوں سے بالکل الگ ایک جماعت ہے اور اپنی ہی تحریروں کی بناء پر اس کی مستحق ہے کہ اسے مسلمانوں سے الگ ایک اقلیت قرار دیا جائے۔
Flag Counter