Maktaba Wahhabi

239 - 458
پیدائش حضرت والد علیہ الرحمہ 1895ء میں بمقام امرتسر پیدا ہوئے۔ اُن کی ایک بیاض جسے وہ ’’بیاضِ احمر‘‘ کہتے تھے، کے پہلے صفحہ پر ان کے ہاتھ سے لکھی ہوئی یہ عبارت ملی ہے: اس عاجز کی پیدائش کی تاریخ قطعی طور پر تو معلوم نہیں ہو سکی، لیکن حکیم عبدالشافی صاحب غزنوی کی تاریخ پیدائش جو میونسپل کمیٹی امرتسر کے دفتر سے معلوم ہو سکی وہ 23 جون 1896ء ہے۔ ان کی والدہ مرحومہ فرماتی تھیں کہ تم گیارہ ماہ حکیم عبدالشافی سے بڑے ہو۔ اس حساب سے میری پیدائش اگست 1895ء کے پہلے ہفتہ یا جولائی 1895ء کے آخری ہفتہ میں ہوئی ہے۔ والعلم عندالله عبد رَبِّهٖ اسير ذنبهٖ المفتقر اليٰ رحمة مولاه محمد داؤد الغزنوي تعلیم اور اساتذہ مجھے سنایا کرتے تھے: ’’ابتدائی تعلیم میں نے حضرت والد صاحب (حضرت الامام عبدالجبار غزنوی رحمہ اللہ) اور مولانا عبدالاول صاحب غزنوی رحمہ اللہ سے حاصل کی۔ مولانا گل محمد رحمہ اللہ سے اُردو اور حساب کی تعلیم حاصل کی۔
Flag Counter