بلانے میں مشغول رہتے۔ اللہ کا ذکر بڑی باقاعدگی اور یکسوئی سے کرتے اور ذکر کے دوران اُن پر بڑی کیفیت طاری ہوتی تھی۔ میں نے امرتسر میں اُن کی کئی بار زیارت کی ہے۔ میں نے انہیں سلف صالحین کے مسلک پر پایا۔ وہ علمائے ربانی میں سے تھے۔ فتویٰ دیتے وقت وہ کسی معین فقہی مسلک کا التزام تو نہ کرتے تھے لیکن ائمہ مجتہدین سے سوء ظن نہ فرماتے تھے اور اُن کا ذکر ہمیشہ اچھے الفاظ میں کرتے۔ جمعۃ الوداع، رمضان کے مہینہ 1331ھ میں وفات پائی۔ [1] |