Maktaba Wahhabi

176 - 458
آ گئے۔ ایک بزرگ اُن کا نام مجھے نہیں آتا۔ غالباً حضرت سید میاں نذیر حسین رحمہ اللہ کے خاندان میں سے تھے، وہ حضرت مولانا رحمہ اللہ کے اس فعل پر بڑے حیران ہوئے اور زبان سے سُبحان الله سُبحان الله کافی دیر تک کہتے رہے۔صدق رسول الله صلي الله عليه وسلّم من تواضع لِله رفعه الله طلباء کے ساتھ اتنی شفقت فرماتے تھے کہ ہم طلباء میں اکثر مقابلے کراتے اور جیتنے والے کو انعام دیتے۔ ایک دفعہ میرے درمیان اور مولوی محمد حسین صاحب طور کے درمیان حضرت نے ایک مضمون پر مقابلہ کرایا تھا اور بندہ عاجز کو خوب انعام سے نوازا اور علمِ دین کی خدمت کرنے کی دعائیں دیں۔ اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه وادخله الجنة الفردوس واجعل قبره روضة من رياض الجنة۔
Flag Counter