Maktaba Wahhabi

119 - 458
زعیم الملت، سید القوم، حضرت العلام، مولانا سید محمد داؤد صاحب غزنوی قدس اللہ سرہ کی عظیم ترین شخصیت پر جس قدر بھی لکھا جائے، کم ہے۔ درحقیقت مرحوم ان نادر روزگار ہستیوں میں سے تھے جن کے لیے خلاقِ عالم کی نوازشات رفعتِ انسانی کا اعلیٰ ترین مقام مہیا کرتی ہیں۔ جن کے حق میں کہا گیا ہے: لیس لِلہ بمستنکر ان یجمع العالم فی الواحد یوں تو اس پاک ترین خاندان (غزنویہ) کے جملہ اکابر اپنے اپنے وقت کے آفتابِ دین اور ماہتاب شرعِ متین ہیں، جن کے فیوضِ روحانی سے برصغیر کے کونہ کونہ نے روحانی ترو تازگی حاصل کی لیکن اس سلسلۃ الذہب میں حضرت مولانا محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ کا وجود گرامی بہت سی نمایاں خصوصیات کا حامل نظر آتا ہے۔ آپ ایک پختہ مذہبی انسان تھے اور احیاء دینِ متین آپ کا از اول تا آخر نصب العین رہا۔ حضرت مولانا سید احمد شہید رحمہ اللہ اور حضرت مولانا شاہ محمد اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہم اجمعین نے احیاء ملت کا جو کام شروع کیا تھا۔ حضرت مولانا غزنوی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی کو اپنا مسلک قرار دیا۔ انگریزی اقتدار کو آپ قوم اور وطن کے لیے ایک مستقل لعنت سمجھتے تھے، اسی لیے جنگِ آزادی کے لیے آپ کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ آپ نے خلافت کمیٹی، کانگریس، جمیعۃ العلماء ہند، مجلسِ احرار وغیرہ تمام تنظیموں میں شرکت فرما کر استخلاصِ وطن کے لیے بیش بہا
Flag Counter