مصنف علام نے اس رسالے میں علمی تحقیق کے ساتھ عقیدت مندی کے ذوق کو جمع کر دیاہے۔‘‘ فجزاہ اللّٰہ عنا وعن المسلمین أحسن الجزاء۔ محمد اسماعیل بن ابراہیم السلفی 8/9/1950 مولانا سطان احمد رحمہ اللہ کی تقریظ اس سے ملتی جلتی ہے۔ تقریظ از حضرت مولانا محمد حنیف صاحب ندوی مدیر الاعتصام گوجراں والا: ’’فضائل سید العالمین‘‘ کو میں نے جستہ جستہ کئی مقامات سے دیکھاہے۔مولانا نے اس مفید کتاب کی تدوین میں جن امور کا التزام کیاہے، اس میں وہ کامیاب ہیں، اس میں حشو و زوایدسے قطعِ نظر صرف ان روایات و صحیح احادیث کا تذکرہ ہے، جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد کا کوئی پہلو نکلتا ہے۔کتاب بلاشبہہ مفید اور قابلِ مطالعہ ہے۔‘‘ محمد حنیف ندوی یہ مولانا احمد الدین گکھڑوی کی چھے کتابیں(کتبِ ستہ)ہیں جو انھوں نے تصنیف فرمائیں۔ان کی زبان بھی سلیس ہے اور دلائل و معلومات کے لحاظ سے بھی انھیں بے حد اہمیت حاصل ہے۔اب مولانا کی ایک اور تحریر ملاحظہ ہو۔ 7۔تقریظ بر کتاب صلاۃ الرسول: مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی رحمہ اللہ(متوفی 29 جون1986ء)بہت سی کتابوں کے مصنف تھے۔اسلوبِ تحریر نہایت شگفتہ۔اپنی تصانیف میں انھوں نے قرآن و حدیث کے مسائل کو جس خوب صورتی سے وضاحت کے ساتھ اردو زبان میں بیان کیاہے، موجودہ دور کے دینیات پر لکھنے والے نوجوانوں کو اسے مشعلِ راہ بنانا چاہیے۔اللہ تعالیٰ |