Maktaba Wahhabi

205 - 346
ہمارے مولوی احمد الدین صاحب مخلص ترین اہلِ علم ہیں۔وہ ایسے معاملات میں اپنا فرض ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔انھوں نے پادری صاحب کی ان غلط بیانیوں کا پورا تعاقب کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ان وجوہ سے ان کی طرف مائل ہوا ہو تو اس کی تسکین کا سامان ہوجائے۔ سیاسی، معاشی،علمی راہوں سے آنے والی عیسائیت کا علاج ان لوگوں کا فرض ہے جو ان راہوں کے در و بست پر قابض ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولوی صاحب کو اجر اور توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ دین کی مزید خدمت کرسکیں۔کتاب آپ حضرات کے سامنے ہے۔اس کے متعلق مجھے کسی تعارف کرانے کی ضرورت نہیں۔وہ خود اپنے متعلق سچا شاہد ہے۔‘‘ محمد اسمٰعیل مدرس گوجراں والا یکم محرم الحرام 1381ھ 15 جون 1961ء 5۔قدامت اہلِ سنت والجماعت یعنی اہلِ حدیث: مولانا احمدالدین گکھڑوی کا یہ رسالہ 30=16/20 سائز کے 32 صفحات پر مشتمل ہے جو سکول بک ڈپو گوجراں والا نے جون 1968ء میں شائع کیا تھا۔’’سخنے چند‘‘ کے عنوان سے اس پر مقدمہ مولانا عبدالواحد مرحوم نے لکھا جو اس وقت جامع مسجد اہلِ حدیث توحید گنج گکھڑ کے خطیب وامام تھے۔ مولانا احمد الدین کاموقف یہ تھاکہ اہلِ حدیث ہی دراصل ’’اہلِ سنت والجماعت‘‘ ہیں جو صحیح معنوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اطاعت گزار اور عاملِ کتاب و سنت ہیں۔اس مختصر رسالے میں انھوں نے بہ دلائل ثابت فرمایا ہے کہ یہی قدیم مذہب ہے، جس پر
Flag Counter