Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

کتاب کا یہ نقشِ ثانی ایک قسم کی جدید شکل اختیار کر گیا ہے، اس کے مطالعے سے خوانندگانِ محترم کو بہت سی نئی اور دلچسپ معلومات حاصل ہوں گی۔ یہاں یہ خوش خبری بھی سنتے جائیے کہ مکتبہ دار ابی الطیب حمید کالونی گل روڈ، گوجراں والا جس نے گزشتہ تھوڑے عرصے میں علمی اور تحقیقی اعتبار سے متعدد گراں قدر کتابیں شائع کی ہیں، اب وہ مولانا احمد الدین گکھڑوی کی تمام تصنیفات ایک ہی مجموعے میں خوب صورت انداز سے شائع کر رہا ہے۔ مولانا ممدوح کی تصانیف کا تعارف اس کتاب کے ایک باب میں تفصیل سے کرایا گیا ہے۔ان کا اسلوبِ تحریر خالص عالمانہ ہے۔کوئی ہلکی اور تحقیق سے عاری بات ان کے قلم سے نہیں نکلی۔انھوں نے جو کچھ لکھا اور جس موضوع پر لکھا، کامل تحقیق سے لکھا۔جہاں وہ اپنے عہد کے نامور مناظر اور خطیب تھے، وہاں ممتاز مصنف اور محقق اہلِ قلم بھی تھے۔انھیں گفتار میں، کردار میں اللہ کی برہان کہنا چاہیے۔اس قسم کے صاف گفتار اور پاکیزہ کردار لوگ اس مادیت زدہ دنیا میں اب کہاں پیدا ہوں گے۔نہ وہ دور رہا ہے اور نہ اس معاشرے کی کوئی جھلک کہیں دکھائی دیتی ہے جس میں وہ عالمِ وجود میں آئے تھے۔وقت کی رفتار نے ایسا رخ اختیار کر لیا ہے کہ پہلی سب باتیں خواب و خیال معلوم ہوتی ہیں۔ قارئینِ کرام مولانا احمد الدین گکھڑوی کے حالاتِ زندگی سے تو مطلع ہو ہی گئے ہیں، اب ان شاء اللہ ان کی تصانیف سے بھی فیض یاب ہوں گے۔ ہم دار ابی الطیب گوجراں والا کے اربابِ اختیار مولانا عارف جاوید محمدی اور ان کے رفقاے کار کے شکر گزار ہیں کہ ان کی کوشش سے خالص علمی کتابیں معرضِ اشاعت میں آ رہی ہیں، جن میں حضرت نواب سید محمد صدیق حسن خان،
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter