Maktaba Wahhabi

276 - 295
جرمنی میں موجودگی کی خبر دیتے ہیں،جیسے تفسیر ابن المنذر ہے۔[1] اس قلمی فہرست میں بعض نادر و نایاب کتب کے بارے میں مرقوم ہے کہ وہ بہ خط حافظ ابن حجر ہیں یا ان کی تصحیح و تضعیف حافظ ابن حجر نے کی ہے۔جرمن لائبریری میں ان کی موجودگی کی تائید و تصدیق کا معاملہ اپنی جگہ اہم ہے،لیکن حافظ ابن حجر کے شاہکار کارنامے’’فتح الباري’‘کی ورق گردانی سے درج ذیل کتب کے حافظ ابن حجر کے زیرِ مطالعہ رہنے پر آگاہی ہو رہی ہے۔تفسیر عبد بن حمید،[2] صحیح ابن حبان،[3] المستخرج للإسماعیلي،[4] المستخرج لأبي عوانۃ،[5] مسند البزار،[6] مسند الحمیدي،[7] مسند الشافعي،[8] العلل للدارقطني،[9] الاعتقاد و الھدایۃ إلی سبیل الرشاد للبیھقي،[10] شعب الإیمان للبیھقي،[11] اختلاف الحدیث للشافعي،[12] تاریخ ابن أبي خیثمۃ۔[13]
Flag Counter