Maktaba Wahhabi

80 - 158
اس نے کہا: میر ی انتہائی آرزو صرف یہ ہے کہ مجھے صرف اتنی قدرت و استطاعت حاصل ہو جائے کہ میں اپنی جبینِ نیاز اللہ کے حضور سجدے میں رکھ سکوں اور اسی طرح سجدہ ریز ہو سکوں جیسے دوسرے لوگ ہوتے ہیں۔ 5. یہ واقعہ مجھے ایک ڈاکٹر نے سنایا ہے کہ وہ ایک مریض کو دیکھنے کے لیے خصوصی نگہداشت کے کمرے()میں داخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک عمر رسیدہ فاضل شخص سفید بستر پر پڑا ہے، اس کے چہرے پر نورانیت کھیل رہی ہے۔میرے ساتھی نے بتایا کہ میں اس کی فائل اُلٹ پلٹ کر پڑھنے لگا تو پتا چلا کہ اس کا آپریشن کیا گیا ہے۔اس دوران میں اس کا خون جاری ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کے دماغ کے بعض حصوں میں خون کی گردش رک گئی اور وہ مکمل طور پر بے ہوش و بے سدھ ہو گیا ہے۔ طبی آلات کی مدد سے اس کے لیے مصنوعی نظامِ تنفس قائم کیا گیا ہے اور اس کے منہ پر رکھے گئے مصنوعی سانس کے آلے سے اس کے پھیپھڑوں تک ایک منٹ میں نو سانسیں پہنچائی جا رہی ہیں۔اس کے پاس ہی اس کا ایک بیٹا کھڑا تھا۔اس سے میں نے اس کے والدکے بارے میں پوچھا تواس نے بتایا کہ اس کے والد کئی سالوں سے ایک مسجد میں مؤذن کی خدمات سرانجام دیتے آرہے تھے۔میں نے مریض کی طرف دیکھنا شروع کیا، میں نے اس کا ہاتھ ہلایا، اس کی آنکھ ہلائی، اس سے بات کرنے کی کوشش کی۔مگر اسے کسی بھی چیز کا کوئی پتا نہیں چل رہا تھا۔اس کی حالت انتہائی خطرنک تھی۔اس کا بیٹا اس کے کان کے قریب ہوکرباتیں کرنے لگا، حالانکہ وہ تو کچھ بھی نہیں سمجھ پا رہا تھا۔
Flag Counter