Maktaba Wahhabi

120 - 158
کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبا میں ایک جگہ بیٹھے تھے۔سلمان رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقامت گاہ میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک خاصی تعداد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد جمع ہے۔ انھوں نے اندر داخل ہوتے ہی کہنا شروع کر دیا کہ مجھے خبر پہنچی ہے، آپ لوگ اس جگہ اجنبی ہیں۔ضرورتمند بھی ہیں اور میرے پاس کھانے پینے کی یہ چیزیں تھیں جنھیں میں نے صدقہ کرنے کی نیت سے رکھا ہوا تھا۔اب یہ میں اسی غرض سے لے کر آیا ہوں۔پھر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے وہ اشیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں پیش کر دیں اور خود ایک طرف ہو کر یہ دیکھنے کے لیے بیٹھ گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان اشیا کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے پینے کی اشیا دیکھیں اور پھر اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف توجہ مبذول کی اور ارشاد فرمایا: آپ لوگ کھالیں۔لیکن خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ نہیں بڑھایا اور اس میں سے کچھ نہیں کھایا۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے جب یہ منظر دیکھا تو دل ہی دل میں کہنے لگے:اللہ کی قسم! مبعوث ہونے والے نبی کے اوصاف میں سے ایک تو یہی ہے کہ ’’وہ صدقہ نہیں کھائیں گے۔‘‘ اب دوسرے دو اوصاف کی تصدیق کرنا رہ گیا ہے۔پھر وہ واپس اپنے مالک کے پاس ہی لوٹ گئے۔ چند دنوں کے بعد انھوں نے کھانے پینے کی کچھ چیزیں پھر سے اکٹھی کیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلے گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا اور
Flag Counter