Maktaba Wahhabi

9 - 41
صحابہ کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے طبقہ کی کتابوں کے کچھ حوالے بھی اس رسالے میں آئے ہیں،جن کے تعلق سے علامہ احسان الہی ظہیر کی کتاب ’’الشیعۃ وأھل البیت‘‘ اور شیخ عبد اللہ بن سعید الجنید کی کتاب ’’حوار ھادیٔ بین السنۃ والشیعۃ‘‘پر اعتماد کیا گیا ہے۔ان حوالوں سے جو باتیں نقل کی گئی ہیں وہ اس طبقہ کے نزدیک نہ صرف معروف ومشہور ہیں بلکہ ان کے بنیادی عقائد کا حصہ بھی ہیں اور ان کے مذہبی دفاتران جیسی معلومات سے بھرے پڑے ہیں ،لہذا ثانوی مصادر کے استعمال پر کسی تذبذب کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ رب العزت ہمیں دین متین اور اس کے اولین محافظین کے حقوق کو سمجھنے اور کج فہمیوں کے ازالے کی توفیق سے نوازے۔آمین۔ ۱۴/رجب ۱۴۳۰ھ اسعد اعظمی ۸/جولائی ۲۰۰۹ء جامعہ سلفیہ ،بنارس
Flag Counter