Maktaba Wahhabi

22 - 34
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَمِنَ اللَّیْلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ عَسٰی أَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا}1[1] ’’اور آپ رات کے کچھ حصے میں نمازِ تہجد میں قرآن پڑھئیے ، یہ آپ کے لیے زائد نماز ہو گی ، اُمید ہے، کہ آپ کے رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز کر دیں گے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان عظیم الشان مناقب اور کتاب و سنت میں وارد دیگر جلیل القدر فضائل سے آگاہی اور انہیں پیشِ نظر رکھنے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل میں پیدا ہو گی ، اور اس میں اضافہ ہو گا ۔ اسی سلسلے میں مشہور محدث علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے: ’’ إِنَّنِيْ أَعْتَقِدُ أَنَّ کُلَّ مُسْلِمٍ صَادِقٍ فِيْ إِسْلاَمِہٖ لاَبُدَّ لَہٗ أَنْ یَّتَعَرَّفَ عَلیٰ جُمْلَۃٍ طَیِّبَۃٍ مِنَ الْمَکَارِمِ الَّتِيْ أَکْرَمَ بِہَا نَبِیَّہٗ، وَالْفَضَائِلِ الَّتِيْ فَضَّلَہٗ بِہَا عَلَی الْعَالَمِیْنَ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَجْمَعِیْنَ ، بَلْ وَالْمَلاَئِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ بِأَدِلَّۃٍ ثَابِتَۃٍ فِيْ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ ، وَالنَّظَرِ السَّلِیْمِ فِیْہِمَا ، وَالْاِسْتِنْبَاطِ مِنْہُمَا ، فَإِنَّ ذٰلِکَ مِمَّا یَزِیْدُہُ بِلاَشَکٍّ إِیْمَانًا وَّ حُبًّا مُّخْلِصًا لِلنَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم ، ھٰذَا الْحُبُّ الَّذِيْ ہُوَ شَرْطٌ أَسَاسِيٌّ أَنْ یَّسْتَقِرَّ فِيْ قَلْبِ الْمُؤْمِنِ مَقْرُوْنًا بِحُبِّ اللّٰہِ
Flag Counter