Maktaba Wahhabi

تحریکِ آزادی فکراور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی

مؤلف: شیخ الحدیث مولانا محمد اسمعٰیل صاحب سلفی

ناشر: مکتبہ نذیریہ، چیچہ وطنی

دلائل کے تذکرہ میں عقل لب اور نُہیٰ کے استعمال کی تلقین کی گئی ہے تو پھر اسے معطل کیوں چھوڑا جائے ﴿فَبَشِّرْ عِبَادِ 17؀ۙالَّذِيْنَ يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ ۭ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَاُولٰۗىِٕكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ 18؀﴾ الزمر وہ لوگ بشارت کے مستحق ہیں جو گفتگو سن کر اس کے حسن وقبح میں تمیز کرتے ہیں اچھی باتوں کو قبول کرتے ہیں یہی لوگ اللہ سے ہدایت کے مستحق ہیں اور یہی عقلمند کہلانے کے حق دار۔ اس میں عقل مند اور معاملہ فہم لوگوں کی تعریف فرمائی گئی ہے۔ ملتے جلتے مسائل کے حکم میں توزان قیاس صحیح کا نتیجہ اور عقل کا واجبی تقاضا ہے۔ الله الذي أنزل الكتاب بالحق الميزان اللہ نے کتاب کو حق کے ساتھ اتارا اور اس کے ساتھ میزان کو بھی اتارا۔ جس میزان کا تعلق کتاب کے ساتھ ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ اتری ہے۔ یہ ترازو وہ نہیں جو مادی اور جسمانی چیزوں میں توازن کیلئے بنائی گئی ہے اس سے مراد وہی میزان ہے جو کتاب کے فہم اور ادلہ شرعیہ میں جس سے بصیرت ہوتی ہے جس سے مختلف نظائر کے حکم میں توازن ہوتا ہے اس کا فقہی اور اصطلاحی نام قیاس سمجھ لینا چاہئے لیکن حقیقت میں وہ میزان ہے۔ اس لئے نہ قیاس کی ضرورت سے انکار کیا جا سکتا ہے نہ ہی اپنے مقام پر اس کی حجیت اور افادیت کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ ائمہ حدیث ظواہر حدیث کے ساتھ پوری عقیدت، الفاظ اور ان کے لغوی معانی کے ساتھ پورے اعتناء کے باوجود قیاس کو شرعی حجت سمجھتے ہیں اور ان قیاسی ادلہ سے پوری طرح استفادہ کے قائل ہیں۔ ان اصول کے احتواء اور ممکن عموم اور ہمہ گیری کے معترف ہیں لیکن نصوص شرعیہ کو ان اصول پر قربان نہیں کرتے جس کی بعض مثالیں ان گزارشات میں مذکور ہو رہی ہیں۔ عام فقہاء اور خصوصاً فقہاء حنفیہ سے اس معاملہ میں کچھ مسامحات ہوئی ہیں رحمہم اللہ۔ شاہ صاحب کی اصل بے چینی یہی ہے۔ بعض جگہ اصول نصوص سے ٹکرا گئے ہیں اور بعض جگہ اصول کی جامعیت اور اس کے طرد وعکس میں خلل واقع ہوا ہے۔ جہاں اصول کی جامعیت نے دل کی گہرائیوں میں جگہ لی اور نظائر کو اس پیمانہ سے ناپنا شرع کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پیمانہ ریزہ ریزہ ہوگیا۔ نظائر کا حکم باہم ٹکرا گیا۔ اور اصول پاش پاش ہوگیا۔
x
صفحہعنوان
12عرض ناشر
18مختلف ذہن
19جمود شکن تحریکات
20تاریخ مذاہب پر ایک نظر
20تحریکاتِ اصلاح
21حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ
25ظاہر پرستی کا مرض
25قیاس اور تفقہ کی راہ
32قرآن کی عظمت
34حدیث کی صحت
35ایک اور مثال:
36ایک اور مثال
38ایک اور مثال
40محدثین کی روش
41فقہ الحدیث کے اصول
42اس وقت تحریک اہل حدیث
44فتنۂ اعترال
45حضراتِ متکلمین
45تقلید کی تین راہیں
46اہلحدیث کی روش
47یونانی فلسفہ کی پسپائی
48امام شافعی کے متعلق عجیب روش
49امام شافعی کی تنقیص
56ہندوستان میں اسلام
59تذکرۃ الحفاظ
61ائمہ محققین کی فہرست مع قید سنین
62  اندھیرے میں روشنی کی کرن
64ان حضرات کے مقاصد کا تجزیہ
65حضرات دہلی کے نظریات
68ان تصریحات کا نتیجہ
68شاہ صاحب کا مقصد
72اصول فقہ:
74فرع کے متعلق شاہ صاحب کی روش
75حدیث قلتین:
76رفع الیدین اور وتر
77زیارت قبور کے لئے شدِ رحال
77وضو کے نواقض
77وتر
78قنوت
78جمع بین الصلاتین
79تکبیرات عیدین:
80چار مصلّے
81شاہ صاحب کا مقصد
83اس مقصد کے لئے دوسری راہ
85شاہ صاحب کا اپنا مسلک
87ایک بہت بڑا مغالطہ اور اہل حدیث
88اہل حدیث مکتب فکر:
93اہل حدیث اور متکلمین
96فقہ اور اہلحدیث
97تدوین حدیث کا دور
100شاہ صاحب سے علیحدگی
102تحریک اھلحدیث
103اہلحدیث اور باقی تحریکات
104متکلمین ومبتدعین
105معمّر ترین تحریک
105فتح ہند اور اہل حدیث
106بدعی استیلاء
107نتائج وعواقب:
108مجاہدین کا گروہ
108مناظرانہ سرگرمیاں
111ایک قرشی خاندان
112حکیم الامت شاہ ولی اللہ
113  ابلیس کی فوج:
114ترکِ تقلید اور اہل حدیث
116لفظ غیر مقلد کی ایجاد
117مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح:
117حکومت اور مذاہب کی ترویج:
119مسئلہ تقلید پر تحقیقی نظر
122تقلید کی تعریف
123تقلید کا لفظ کب استعمال ہوا؟
123تحقیق کا فطری ذوق
124اہلحدیث یا مخالفین تقلید
125مقلدین اور علماء کا حال
126تقلید کہاں؟
127معنیٰ میں لچک
127آسان اور مشکل
129تقلید مطلق اور شخصی
133تقلید مطلق کی مثالیں
133فقیہ اور غیر فقیہ صحابی
135عہدِ صحابہ میں تقلید شخصی
135پہلی دلیل
137ادباً گذارش
138دوسری دلیل
139تیسری دلیل
146پاکستان میں فواحش
146مضحکہ خیز مثال
149  شاہ ولی اللہ صاحب اور تقلید
153تقلید پر شبہات
153پہلی آیت
156دوسری دلیل
156خطبہ جمعہ
161 پہلا مسئلہ
162پہلی حدیث
162دوسری حدیث
163رفع الیدین عند الرکوع
164پہلی حدیث
165دوسری حدیث
167خلاصہ
167جلسہ استراحت
168آخری قعدہ میں تورک
169قراءت فاتحۃ خلف الامام
169آخری دو رکعتیں
170زبان سے نیت
171قربانی نماز سے پہلے
171مفقود الخبر کی بیوی
179وہابی
189شراب کی طہارت :
195پگڑی پر مسح
196وجوب غسل
196پاؤں پر مسح
196آخری گزارش
197ایک مقدّس تحریک جو مظالم کا تختہ مشق بنی رہی!
202تقلید اور جمود کے اثرات
206شوافع کا قیام
206گفتگو کے لئے ووسرا محاذ
208ایک اور محاذ
209فن طہارت یا وھم
210اہل حدیث تاریخ کے مختلف اوراق میں
217مورخین اور متکلمین کی رائے
225تقلید اور جمود کا دور
246تحریکِ حریّت کے مقاصد
247یمن کی راہ    
Flag Counter