Maktaba Wahhabi

29 - 262
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عز وجل سے خلوت و جلوت میں اللہ کی خشیت کا سوال کرتے تھے،چنانچہ آپ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے: ’’۔۔۔أسألُكَ خشْيَتَكَ في الغيبِ والشهادَةِ ‘‘[1] اے اللہ میں تجھ سے غیب و حاضر(خلوت و جلوت)میں تیری خشیت کا سوال کرتا ہوں۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’خلوت و جلوت میں اللہ کا خوف نجات دینے والے امور میں سے ہے۔[2] نیز فرماتے ہیں کہ امام احمد رحمہ اللہ یہ اشعار پڑھا کرتے تھے: إذا ما خلوت الدھر یوماً فلا تقل خلوت ولکن قل عليرقیب
Flag Counter