دعا کی قبولیت سے کسی مانع کے سبب‘ جیسے حرام خوری‘ ظلم اوردلوں پر گناہوں کے زنگ لگ جانے نیز غفلت‘ چوک اور بے توجہی کا غلبہ و تسلط وغیرہ‘ اور یا تو مقبول دعا کے شرائط نہ پائے جانے کے سبب۔[1] ۲- دعاء نفع بخش دواؤں میں سے ہے،وہ مصیبت کی دشمن ہے،مصیبت کو نزول سے پہلے ہٹاتی ہے اور اس کا علاج کرتی ہے،اور اس کے نزول کو روکتی ہے یا نزول کے بعد اس میں تخفیف کرتی ہے،دعاء مومن کا ہتھیار ہے۔[2] ۳- مصیبت کے ساتھ دعاء کے تین مراتب ہیں : (۱) یہ کہ دعا مصیبت سے زیادہ طاقتور ہو تو اسے دور ہٹا دے۔ (۲) یہ کہ دعاء مصیبت سے کمزور تر ہو تو مصیبت دعاء پر غالب آجائے اور بندہ اس مصیبت سے دو چار ہو جائے،لیکن کبھی کمزور ہونے کے باوجود بھی دعاء اس مصیبت کو ہلکا کردیتی ہے۔ |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |