Maktaba Wahhabi

240 - 262
قارون کو اس کے گھر‘ مال و دولت اور اہل و عیال سمیت کس چیز نے زمین میں دھنسا دیا؟ نوح علیہ السلام کے بعد کی قوموں کو کس چیز نے طرح طرح کے عذاب سے دوچار کرکے پوری طرح تباہ و برباد کردیا؟ صاحب یٰسین کی قوم کو کس چیز نے چیخ کے عذاب سے دوچار کیا ‘ جس کے نتیجہ میں سب کے سب بجھی ہوئی آگ کی مانند ہوگئے،کسی کا نام و نشان تک باقی نہ رہا؟۔[1] اس میں کوئی شک نہیں کہ مذکورہ تمام قوموں اور بستیوں کو جن چیزوں سے دوچار ہونا پڑا اور جس چیز نے انہیں ہلاک و برباد کیا وہ ان کے گناہوں کا خمیازہ ہی تھا۔ (۵۱/۲)نعمتوں کا زوال،چنانچہ گناہ تمام قسم کی نعمتوں کو زائل کردیتے ہیں،کیونکہ اللہ کی نعمتوں پر شکریہ سے ان میں بڑھوتری اور اضافہ ہوتا ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
Flag Counter