اور جسے اللہ ذلیل کردے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔ اگر لوگ ان کے ڈرسے یا حاجت براری کے لئے بظاہران کی تعظیم و تکریم بھی کریں تو بھی(درحقیقت)وہ ان کے دلوں میں حقیر و ذلیل ہی ہوں گے۔[1] (۲۳/۴)گناہ بندے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت کا مستحق بنا دیتا ہے،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سے چھوٹے بڑے گناہ پر لعنت فرمائی ہے‘ لہٰذا ان کے مرتکبین بدرجۂ اولیٰ لعنت کے مستحق ہیں،چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنا گودنے والی اور گودنا گودوانے والی اور بال جوڑنے والی اور بال جوڑوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے،[2] اور بال اکھیڑنے والی اور بال اکھڑوانے والی نیز حسن کی خاطر دانتوں کے درمیان فاصلہ کرواکر اللہ کی تخلیق کو بدلنے والی پر لعنت فرمائی ہے ‘[3] اسی طرح سود کھانے والے‘ |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |