کچھ غیرتیں اللہ کو محبوب ہیں اور کچھ غیرتیں مبغوض ہیں،اور کچھ تکبر اللہ کو محبوب ہیں اور کچھ تکبر مبغوض ہیں،چنانچہ جو غیرت اللہ کو محبوب ہے وہ شک و شبہہ کے موقع پر کی جانے والی غیرت ہے اور جو غیرت اللہ کو مبغوض وہ غیر شک و شبہہ کے موقع پر کی جانے والی(بے جا)غیرت ہے،اور جو تکبر اللہ کو محبوب ہے وہ جہاد اور صدقہ کے وقت آدمی کا اپنی ذات پر تکبر کرنا ہے اور جو تکبر اللہ کو مبغوض ہے وہ(امر)باطل میں تکبر کرنا ہے۔ شک و شبہہ کے موقع پر غیرت کا مطلب تہمت و تردد کی جگہوں میں غیرت کرنا ہے جس کا فائدہ خوف و تنبیہ کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے،اور اگر غیرت غیر شک و شبہہ کے موقع پر ہو تو وہ نفرت اور فتنہ کا سبب بنتی ہے،[1] اور صدقہ میں تکبر یہ ہے کہ آدمی سخی اور فیاض ہو،بہ طیب خاطر اور شرح صدر کے ساتھ مال خرچ کرے،زیادہ کو بہت زیادہ نہ سمجھے،جو کچھ بھی خرچ کرے اسے کم ہی سمجھے،اور جنگ میں تکبر یہ ہے کہ اس میں چستی‘ |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |