Maktaba Wahhabi

175 - 262
کیا تم سعد(رضی اللہ عنہ)کی غیرت پر تعجب کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! میں ان سے زیادہ غیرت مند ہوں ‘ اور اللہ مجھ سے بھی زیادہ غیرت مند ہے،محض اللہ کی غیرت ہی کے سبب تمام ظاہری و باطنی فواحش و منکرات کو حرام قرار دیا گیا ہے،کوئی بھی شخص اللہ سے زیادہ باغیرت نہیں ہوسکتا‘ اور کوئی شخص اللہ سے بڑھ کر عذر پسند نہیں ہوسکتا،اسی(عذر پسندی)کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے بشارت دینے اور ڈرانے والے پیغمبروں کو مبعوث فرمایا،اور کوئی شخص اللہ عز وجل سے بڑھ کر مدح و ستائش سے محبت کرنے والا نہیں ہوسکتا،اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے جنت کا وعدہ فرمایاہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ يا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ،ما أحَدٌ أغْيَرَ مِنَ اللّٰہِ أنْ يَرى عَبْدَهُ أوْ أمَتَهُ تَزْنِي،يا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ،لو تَعْلَمُونَ ما أعْلَمُ،
Flag Counter