Maktaba Wahhabi

173 - 262
میں سے فرمانبردار کی عقل نافرمان کی عقل سے کامل و اکمل‘ اس کی فکر سے درست تر‘ اس کی رائے سے صحیح تر ہوگی اور صوابدید اس کے حق میں ہوگی۔ (۱۱) گناہ دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں،چنانچہ جب گناہ زیادہ ہوجاتے ہیں تو گنہ گار کے دل پر مہرلگادیتے ہیں اور وہ غافلوں میں سے ہوجاتا ہے،کیونکہ دل گناہ سے زنگ آلود ہوجاتا ہے،اور جب گناہ زیادہ ہوجاتا ہے تو زنگ غالب ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر زنگ سے گدلا ہوجاتا ہے‘پھرزنگ بہت ہی زیادہ ہوجاتا ہے یہاں تک کہ اس پر مہر اور تالا لگ جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں دل(مکمل طور پر)پردے اور اوٹ میں ہوجاتا ہے،[1] اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ﴾[2] ہرگز نہیں بلکہ ان کی بدعملی کے سبب ان کے دلوں پر زنگ چڑھ گیاہے۔ (۱۲) گناہ دل کی غیرت کو مٹا دیتے ہیں،کیونکہ لوگوں میں سب سے زیادہ شریف اور بلند ہمت وہ شخص ہے جو اپنی ذات‘ اپنے خواص اور عام
Flag Counter