Maktaba Wahhabi

170 - 262
قیامت سے پہلے پہلے میں تلوار کے ساتھ مبعوث ہواہوں تاکہ اللہ وحدہ لاشریک کے سوا اور کسی کی عبادت وپرستش نہ ہو،میری روزی میرے نیزے کے سائے میں رکھی گئی ہے،اور ذلت وخواری اس شخص کا مقدر بنادی گئی ہے جس نے میرے حکم کی مخالفت کی،اور جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیارکی وہ انہیں میں شمار ہوگا۔ لہٰذا جسے عزت کی خواہش ہو وہ اسے اللہ کی اطاعت میں تلاش کرے کیونکہ عزت اللہ کی اطاعت ہی میں مل سکتی ہے۔بعض سلف اپنی دعاء میں یوں کہا کرتے تھے:’’اے اللہ! مجھے اپنی اطاعت سے عزت عطا فرما اور اپنی نافرمانی سے مجھے ذلیل و رسوا نہ کر‘‘۔ حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ لوگ گرچہ خچر اور(غیر عربی)گھوڑے پر سوار ہوکر شان وشوکت سے چلیں ‘ لیکن گناہوں کی رسوائی ان کے دلوں سے جدا نہیں ہو سکتی‘ اللہ عزوجل اپنے نافرمان کو ذلیل و رسوا کرکے رہے گا۔‘‘[1]
Flag Counter