جو اس کی ناک پر سے گزرے تو وہ اسے یوں ہانک دے۔ چنانچہ مومن کے دل میں چونکہ نور ہوتا ہے اس لئے وہ بخشش پراعتماد کرکے نہیں بیٹھتا بلکہ چھوٹے گناہ پر یقین کرتا ہے اور چھوٹے سے گناہ کو پہاڑ سمجھ کر اس کی ہلاکت انگیزی سے ڈرتا ہے ‘ اور فاجر شخص کو چونکہ اللہ کی بابت بہت معمولی معرفت ہوتی ہے اس لئے وہ اللہ سے بہت کم ڈرتا ہے اور گناہ کو معمولی اور حقیر سمجھتا ہے۔[1] (۹) گناہ و معصیت ذلت وخواری کا سبب ہے کیونکہ ہر طرح کی عزت اللہ کی اطاعت میں اور ہر طرح کی ذلت و رسوائی اللہ کی نافرمانی میں ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰہِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا﴾[2] جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اللہ تعالیٰ ہی کی ساری عزت ہے۔ |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |