Maktaba Wahhabi

131 - 262
آزار چھوڈ دیا اس نے اپنے آپ کو ہلاکت و بربادی کے دہانہ پر ڈال دیا،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰہَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ﴿٣٠﴾وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ﴾[1] مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ‘ اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ‘ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے ‘بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں کے اعمال کی خبر رکھنے والا ہے۔اور مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نگاہ ان تمام حوادث کی اصل اور بنیاد ہے جن سے انسان دوچار ہوتا ہے،شاعر کہتا ہے:
Flag Counter