Maktaba Wahhabi

299 - 702
میرے اللہ اہل بیت سے میری محبت کی وجہ سے محبت کرو۔‘‘[1] اس حدیث کی اسناد ضعیف ہے کیونکہ رب تعالیٰ کو یہ باست پسند ہے کہ اس سے محض اس کی ذات کی وجہ سے محبت ی جائے گو کہ اس کے احسانات کی وجہ سے اس سے محبت کرنا واجب بھی ہے۔ قائل کا یہ قول کہ احسان کی وجہ سے محبت کرنا یہ عوام کی محبت ہے اور وہ خواص کی محبت ہے۔ تو یہ قول کچھ بھی نہیں ۔ بلکہ ہر مومن اللہ سے بالذات محبت کرتا ہے چاہے زبان سے نہ بھی مانتا ہو اور جسے اللہ اور اس کا رسول سب سے زیادہ محبوب نہ ہو تو وہ مومن نہیں ۔ اب جو یہ کہتا ہے کہ میرے دل میں اللہ اور اس کے رسول کی ایسی محبت نہیں ، تو دو میں سے ایک بات ضرور لازم ہے۔ ۱۔ یا تو وہ اپنی خبر دینے میں سچا ہے۔ تب پھر یہ مومن نہ ہو گا۔ کیونکہ جب یہی بات ابوجہل اور ابولہب وغیرہ نے کہی تھی اور وہ اپنی بات میں سچے بھی تھے، تو وہ کافر بھی کہلاتے۔ باوجودیکہ ان کے دلوں میں اللہ کی محبت تھی گو شرک کی آمیزش کے ساتھ ہی تھی۔ کیونکہ انھیں بتوں سے ایسی محبت تھی جیسے اللہ سے ہوتی ہے۔ اسی لیے انھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و عداوت تھی۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ایک اکیلے اللہ کی بلاشرکت غیرے عبادت کی دعوت دی تھی اور جن بتوں سے وہ محبت کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بتوں کا انکار فرمایا تھا اور انھیں اس بات سے روکا کہ وہ کسی چیز سے اللہ کی محبت کے جیسی محبت کریں ۔ سو اس بات پر وہ کافر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض رکھتے تھے۔ سو یہ اللہ کو چھوڑ کر اور بتوں کو معبود بنانے والے مشرک ان بتوں سے اللہ کی محبت جیسی محبت کرتے تھے اور متعدد امور میں ان بتوں کو رب تعالیٰ پر ترجیح اور فضیلت دیتے تھے۔ حالانکہ یہ لوگ جانتے تھے کہ اعظم و اجل ذات اللہ ہی کی ہے لیکن ان کے نفس ان بتوں کو زیادہ چاہتے تھے۔ اب رب تعالیٰ نے جب بتوں سے محبت کرنے والے کو مشرکوں جیسی محبت کرنے والا قرار دیا ہے تو جو بتوں سے جتنا زیادہ محبت کرے گا وہ اتنا ہی بڑا مشرک و کافر بنتا چلا جائے گا۔ جیسا کہ رب تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَیَسُبُّوا اللّٰہَ عَدْوًا بِغَیْرِ عِلْمٍ﴾(الانعام ۱۰۸) ’’اور انھیں گالی نہ دو جنھیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ، پس وہ زیادتی کرتے ہوئے کچھ جانے بغیر اللہ کو گالی دیں گے۔‘‘ پس اگر یہ لوگ اپنے بتوں کی اللہ سے زیادہ تعظیم نہ کرتے ہوتے تو ان کے بتوں کو گالی پڑنے پر یہ کبھی بھی اللہ کو گالی
Flag Counter