Maktaba Wahhabi

منہاج السنہ النبویہ (جلد6،5)

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 2017ء

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

کا اظہار کرتے ہیں اور آپ سے محبت و دوستی نہیں رکھتے۔نیزخوارج کی تردید ہے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تکفیر کرتے اور آپ کو فاسق کہتے ہیں ۔کیونکہ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہی دی ہے کہ آپ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اس حدیث سے ان روافض کی تردید ہوتی ہے، جو کہتے ہیں کہ جو احادیث فضائل صحابہ میں وارد ہوئی ہیں وہ ان کے مرتد ہونے سے پہلے کی ہیں ۔ خوارج بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہی کہتے ہیں ۔ حالانکہ خوارج و روافض دونوں کے اقوال سرے سے باطل ہیں ۔[اہل سنت و الجماعت ان کے اقوال سے بری ہیں ]۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ اس شخص سے خوشنودی کا اظہار نہیں کر سکتے جس کے متعلق اس کو معلوم ہو کہ اس کی موت کفر پر ہو گی۔اسی طرح یہ حدیث ان اہل ہویٰ اور گمراہ فرقوں جیسے معتزلہ ؛مروانیہ وغیرہ؛ پر بھی حجت ہے جو اپنی خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے ہیں ‘ اورآپ پر سب و شتم کرتے ہیں ۔ واقعہ مباہلہ ؍اور حدیث کساء: اسی طرح مباہلہ بھی آپ کی خصوصیت نہیں ، کیونکہ حضرت فاطمہ حسن و حسین رضی اللہ عنہم بھی اس میں آپ کے ساتھ شریک تھے۔جیسا کہ یہی لوگ چادر کے نیچے چھپائے جانے میں بھی آپ کے شریک تھے۔ پس اس سے معلوم ہوا یہ حدیث نہ ہی مردوں کے ساتھ خاص ہے ‘ اور نہ ہی ائمہ کے ساتھ خاص ہے۔بلکہ اس میں عورت ؛ بچے اور دوسرے لوگ بھی شریک ہیں ۔ کیونکہ مباہلہ کے وقت حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہماچھوٹے بچے تھے۔ مباہلہ کا واقع سن نو یا دس ہجری میں فتح مکہ کے بعد اس وقت پیش آیا جب نجران کے عیسائیوں کا وفد آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا تو اس وقت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی عمر سات سال بھی نہیں تھی ۔ جب کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ آپ سے ایک سال بڑے ہیں ۔ان کو بلانے کی وجہ یہ تھی کہ حکم یہی ملا تھا کہ ہر گروہ اپنے قرابت داروں بیٹوں اورعورتوں کو بلائے اور خود بھی حاضر ہو۔ تو ان دونوں فریقین میں سے ہر ایک نے اپنے قریب تر رشتہ داروں کو بلانا تھا۔یہ لوگ نسب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریبی تھے۔ اگرچہ بعض دوسرے لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ان سے افضل تھے۔ اس لیے کہ آپ کو یہ حکم نہیں ملا تھا کہ اپنے افضل ترین اتباع کاروں کو بلائیں ۔ مقصود یہ تھا کہ لوگوں میں سب سے قریبی اورخاص افراد کو بلایا جائے۔ اس لیے کہ انسان کی فطرت میں ہے کہ [ایسے مواقع پر] اسے اپنی ذات اور اپنے قریبی خونی رشتہ داروں کا ایک خوف سا رہتاہے۔ یہی وجہ تھی کہ چادر والی روایت میں اور دعا میں بھی انہیں ہی خاص کیاہے۔ مباہلہ تو برابری کی بنا پر قائم تھا۔اس لیے عیسائیوں کو چاہیے تھا کہ وہ نسب کے لحاظ سے اپنے قریب تر رشتہ داروں کو بلا لائیں ۔ انہیں بھی اپنی اولاد کے بارے میں ایسے ہی خوف تھا جیسا خوف کسی اجنبی پر نہیں ہوسکتا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ لوگ مباہلہ کرنے سے رک گئے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں علم ہوچکا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق پر ہیں ۔اور اگر انہوں نے مباہلہ کیا تو آپ کی بددعا ان کے لیے اور ان کے اقارب کے لیے قبول ہوجائے گی۔ اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ کبھی انسان کو
x
صفحہعنوان
11فصل دوم :
11امامت ِ حضرت علی رضی اللہ عنہ
11حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت و خلافت:
15[خارجی فرقے اور ان کے متعلق فتوی]
16فصل:....چاد رمیں چھپانے کا قصہ
19تیسری فصل:....اداء صدقہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی انفرادیت
21فصل:....کعب قرظی کی روایت اور شیعہ کا شبہ
24پانچویں فصل : ....حضرت علی رضی اللہ عنہ کووصی کہنا ابن سبا کی اختراع
25چھٹی فصل: ....بیت اللہ سے بت توڑنے کی روایت
26ساتویں فصل: ....ابن ابی لیلہ کی روایت :تین صدیق
27آٹھویں فصل:....’’علی رضی اللہ عنہ تم مجھ سے ہو‘‘ ....الحدیث
28نوویں فصل: ....حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل عشرہ
32دسویں فصل: ....شیعہ کی وضع کردہ احادیث؛ خطیب خوارزمی کی روایت
38واقعہ مباہلہ ؍اور حدیث کساء:
41گیارھویں فصل:....حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خصوصی اوصاف
46شیعہ کے دلائل پر تنقید و تبصرہ:
50فصل:....واقعہ معراج کی من گھڑت حکایت
53فصل: ....روایت : لَا فَتٰی اِلَّا عَلِّیٌ
54فصل:....روایت حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ
55فصل: ....محبت علی رضی اللہ عنہ اور گناہ کی چھوٹ
57[محبت اہل بیت اورسال کی عبادت ....] :
58[محبت علی رضی اللہ عنہ کا دعوی اور ایک اورجھوٹی روایت ]:
60فصل: ....حضرت علی رضی اللہ عنہ اور اللہ تعالیٰ کا عہد
61فصل: ....کلبی کے مطاعن اور ان کا جواب
64قاعدہ جامعہ:
76[ظلم و جور سے اللہ تعالیٰ کی تنزیہ ]
78[ظلم کے امکان اور امتناع کا مسئلہ ]
80[مختلف چیزیں برابر نہیں ہوسکتیں :]
95فصل:....خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابہ پر تنقید کی مذمت
96[مرسلین علیہم السلام کی بعثت کا مقصد عادلانہ نظام کا قیام بھی ہے:]
100[شریعت کے فیصلوں کی پابندی واجب ہے:]
102[منقبت صحابہ اور روافض کا دوغلا پن]
103[مسلمان پر ظلم کی حرمت]
127[شیعہ میں معتزلی اثرات ]
128اثبات شریعت میں شیعہ کے اصول :
129[روافض کے ہاں حجیت اجماع کے مقدمات ]
129[حق اہل سنت سے باہر نہیں ]
130[اجماع صحابہ کی موجودگی میں کسی بھی دیگر اجماع سے بے نیازی]
131[اہل کتاب کے پاس حق اور باطل]:
132[دین اسلام کا توسط ]
134[اہل سنت والجماعت کا توسط]
136فصل:....رافضی یہودی مشابہت
139[مختلف اسلامی فرقوں کا انفراد]
141[حق ہمیشہ سنت اور صحیح احادیث کے ساتھ ]
143[خطاء اور نسیان کا حکم ]
148[مشترکہ معانی و الفاظ کا مسئلہ ]
150[ادائے واجب سے مقصود]
152[ترک واجب کا مسئلہ ]
155[ایمان کی تقسیم کا مسئلہ ]
160[نمازوں میں تاخیر]
164[فرق کی اصل بنیاد]
171[معذور او رغیر معذور کا فرق]
173[بعض فاسد اعتقادات اور ان کے اسباب ]
176فصل:....اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی منزلت اور ان کے لیے استغفار کا حکم
180[تکفیر کے اصول]
181[کیا خوارج مشرک یا منافق تھے؟]
185[حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مؤقف خوارج کے متعلق]
189[مرتکب کبیرہ اور بدعتی کی توبہ ]
193[دین اور اختلاف کا وقوع ]
207[علم کلام اور علماء کی بیزاری:]
214[متکلمین کی حالت:]
216[اعمال کی قبولیت کی بحث:]
218[متقی کون ہے؟ مفسرین کا اختلاف]
224[مرتکب کبیرہ کے متعلق بحث:]
237[ہدایت و گمراہی اور رب کی مشئیت ]:
241[اعمال کا فرق :]
244[منافقین اور کفاربمقابلہ مؤمنین ]:
251[دوبارہ متکلمین پر رد:]
252[محبت الٰہی کا معیار:]
254[دین میں غلو اور جہالت گمراہی کا سبب ]:
255اتحاد، حلول اور وحدت الوجود کے قائل بعض صوفیہ کے کلام پر ایک تبصرہ:
265[قرآن اور توحید کا بیان :]
268[ولی کا معنی:]
270[خواص کی توحید اور فنا پر بحث :]
282[توحیدکی تیسری قسم :]
284[وحی : اللہ تعالیٰ کا کلام ]
287[کیااللہ تعالیٰ مؤمن کے دل میں ہے؟]
290[مشار الیہ اورحدث کاقول ]
290رؤیت باری تعالیٰ:
293فصل ....رب تعالیٰ کی محبت
304[نماز اور سورت فاتحہ کی تقسیم]
312قرآن اللہ کا کلام اور غیر مخلوق ہے:
320[حلولیہ اور اتحادیہ پر رد:]
322[علم دین حاصل کرنے طرق :]
323اہل نظر اور اہل ریاضت کا ردّ:
329[معتزلہ اور ان کے امثال کا فاسد قیاس :]
339[دلیل کی اقسام :]
340[مرکب اور اس کی صفات لازمہ :]
343[اجتہادی مسائل میں غلطی :]
344فصل: ....حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر رافضی کی عیب جوئی اور اعتراضات
345[خلیفہ کی شرعی حیثیت]:
348فصل: ....قولِ ابوبکر رضی اللہ عنہ میری بیعت واپس کردو
349فصل: ....کیا بیعت ابوبکر رضی اللہ عنہ عاجلانہ اقدام تھا؟
355فصل:....حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کی تمنا
356فصل:....حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور موت کے وقت تمنا کا الزام
358فصل:....کلام حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پر تنقید؛ اور اس پر ردّ
358فصل:....جیش اسامہ رضی اللہ عنہ اور رافضی کا جھوٹا دعوی
361فصل:....نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور منصب ِحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ
365فصل:....حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر جہالت کا الزام؛ اور اس کا ردّ
365فصل:....حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور آگ سے جلانے کاواقعہ
366فصل: ....حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پرجہالت کا بہتان اور اس کا ردّ
369[حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور مسئلہ کلالہ :]
373فصل:....حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول: سَلُوْنِیْ قَبْلَ اَنْ تَفْقِدُوْنِیْ
376فصل:....فضائل ِحضرت علی رضی اللہ عنہ پر رافضی کے کلام پر تبصرہ
376فصل:....علم علی رضی اللہ عنہ اور من گھڑت روایت
378فصل: ....حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے قصاص؟
383فصل: ....میراثِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا پر اعتراض
385فصل:....خلیفہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
388فصل : ....حضرت عمر رضی اللہ عنہماکا آخری کلام اور شیعہ کا اعتراض
397فصل:....وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مؤقف
399واقعہ قرطاس:
401حدیث قرطاس کی مزید توضیح:
404فصل:....فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور فدک کے متعلق مؤقف
406فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور شرعی حدود میں سہل انگاری کا الزام:
408فصل:....حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کے عطیات
409[حضرت عمر رضی اللہ عنہ اورملک بدری کی سزا پر عمل]
410فصل:....حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حاملہ کو سنگسار کرنے کا حکم؛اعتراض اور ردّ
412پاگل لڑکی کو سنگسار کرنے کا حکم :
416حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل:
418[علمائے کرام اور مناقب حضرت عمر رضی اللہ عنہ ]
421[مناقب عمر رضی اللہ عنہ صحابہ و تابعین کی نظر میں ]:
428[حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سیاست و بصیرت اور حکمت]:
431فصل:....حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر زیادہ مہر سے روکنے کا الزام
434فصل:....[شراب کی حد اورحضرت عمر رضی اللہ عنہ پر الزام]
438فصل:....[ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ پر اجتہادی غلطیوں کاالزام]
441فصل:....[بچے کے بارے میں دو عورتوں کا جھگڑا]
442فصل:....[غیرشادی شدہ حامل کا حکم رجم]
444فصل:....دادا کی میراث اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ
447فصل:....حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر اقرباء پروری کا الزام
456فصل:....قیاس کا اعتراض
461فصل:....[حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شوری اوررافضی اعتراض]
463[حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی مخالفت؟]:
477[حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کاخطبہ ]:
478[حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کی متعین کردہ شوریٰ:]
482استخلافِ عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ :
486حضرت عمر رضی اللہ عنہ پرتناقض کا الزام :
487[ارکان شوری میں کمی ؟]
490[حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر محبت ِعثمان رضی اللہ عنہ کا غلط الزام]:
494[بنو ہاشم و بنو امیہ کے باہمی روابط]:
499[اکرام اہل بیت اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما]:
500[رافضی مذہب کو کہاں پذیرائی ہوسکتی ہے ؟]:
502فصل:....حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر الزامات <mfnote>
509حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ائمہ کی شان میں شیعہ کا غلو:
510شیعہ کا نص اور عصمت کا دعوی اور اس پر رد:
517فصل:....[نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد معصوم ہونے کااعتقاد؟]
523[گناہ اوراسباب ِمغفرت ]:
540[حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل]:
544[معائب صحابہ حسد یا کذب پر مبنی]:
545حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر ولایت سے متعلق اعتراضات :
547ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کی گورنری اور اس پر الزام :
547سعید بن عاص رضی اللہ عنہ اور کوفہ کی ولایت:
548[عبد اللہ بن ابی سرح رضی اللہ عنہ کے نام خط کا مسئلہ ]:
549محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا حکم:
550حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور شام کی ولایت :
551[عبداللہ بن عامر اورمروان سے متعلق اعتراض اور جواب:]
552[أقرباء پروری کی حقیقت کیا ہے؟]:
554[حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ او رجناب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ]:
556[حضرت عمار اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما]:
557[حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی پٹائی کا واقعہ ]:
559[حضرت عمار رضی اللہ عنہ اور رافضی کی پیش کردہ حدیث]
561[حدود وتعزیراور مصائب گناہوں کاکفارہ ہیں :]
563[حکم بن العاص کی جلاوطنی کی حقیقت]:
565[جلاوطنی کے مستحق کون ؟]:
569[حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کی مدینہ بدری کی حقیقت:]
572حدود الٰہی کی پامالی کا الزام اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ :
574[حکمران کے قاتل کی سزا]:
577[حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ہرمزان کا قصاص]:
579[ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ پر حد]:
581[عہد عثمانی اور اذان کا اضافہ ]:
586[کیامسلمان حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف تھے؟]:
589فصل:....مسلمانوں کے مابین اختلافات
592رافضی کا دعوی : شہرستانی کا تعصب:
593رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پہلا اختلاف اور رافضی دعوی:
602جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کا من گھڑت قصہ:
605[رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میں اختلاف]:
606[امامت میں اختلاف]:
617[جنگ جمل کی وجہ:]
619[فتنوں کی جنگیں ]:
621[وراثت ِفدک میں اختلاف]:
622[منکرین زکوٰۃ سے جنگ اور شیعہ کااعتراض]:
624[حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا تعین بطور خلیفہ]:
625[شورائے عمر رضی اللہ عنہ ]:
626[صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں اختلافات]:
628[حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی مدینہ بدری]:
630[عبداللہ بن ابی سرح رضی اللہ عنہ کا واقعہ]:
631[حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عمال پر اعتراض]:
632[حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اختلاف]:
634[شہرستانی پر اعتراض]:
636[اختلاف ِامت کا وقوع اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا:]
638[عداوت ِ صحابہ اور راہ ِ حق]
639[شیعہ کی کفار اور مرتدین سے موالات ]
642[اہل ایمان پر صحابہ کی فضیلت:]
646[شیعہ کے تین اصول ]:
647تیسری فصل:....امامت ِحضرت علی رضی اللہ عنہ کے دلائل
651[اپنے آپ سے سوال]:
652[عارفین کے ہاں لطف کی حقیقت ]
659[روافض و نصاریٰ کی مشابہت]:
659[معصومیت ائمہ کا مسئلہ]:
661[اللہ تعالیٰ کی ظلم و قباحت سے تنزیہ :]
666رافضی جہالت کا ثبوت:
675[رافضی اور تقیہ]:
679[رافضیت کا بانی کون؟]:
681[دوسرے مقدمہ پر رد؍حضرت علی کے علاوہ معصومین ] :
685[حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عصمت اور دعوی تواتر]:
686[حضرت علی رضی اللہ عنہ اور نص امامت؟]:
690فصل:....[امام کاتقرر کیسے ہوگا؟]
691[حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی افضلیت]:
694[تعین امام کا طریقہ ]:
695[جزئیات کی تنصیص ممکن نہیں ]:
699فصل:....امام معصوم کاتصور اورفہم کتاب و سنت
704فصل:....امام معصوم کا تعین قدرت الٰہی کی دلیل
710[عصمت امام کی ایک اور اندھی بہری دلیل]:
Flag Counter