Maktaba Wahhabi

276 - 702
اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قَاتِلُوْہُمْ یُعَذِّبْہُمُ اللّٰہُ بِاَیْدِیْکُمْ﴾ (التوبۃ: ۱۴) ’’ان سے لڑو، اللہ انھیں تمھارے ہاتھوں سے عذاب دے گا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِکُمْ اَنْ یُّصِیْبَکُمُ اللّٰہُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِہٖٓ اَوْ بِاَیْدِیْنَا﴾ (التوبۃ: ۵۲) ’’اور ہم تمھارے بارے میں انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تمھیں اپنے پاس سے کوئی عذاب پہنچائے، یا ہمارے ہاتھوں سے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿یُضِلُّ بِہٖ کَثِیْرًا وَّ یَہْدیْ بِہٖ کَثِیْرًا وَ مَا یُضِلُّ بِہٖٓ اِلَّا الْفٰسِقِیْنo﴾ (البقرۃ: ۲۶) ’’وہ اس کے ساتھ بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ بہتوں کو ہدایت دیتا ہے اور وہ اس کے ساتھ فاسقوں کے سوا کسی کو گمراہ نہیں کرتا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿یَہْدِیْ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہٗ سُبُلَ السَّلٰمِ﴾ (المائدۃ: ۱۶) ’’جس کے ساتھ اللہ سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے ان کو جو اس کی رضا کے پیچھے چلیں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اِِنَّکَ لَتَہْدِیْ اِِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍo﴾ (الشوری: ۵۲) ’’بلاشبہ تو یقیناً سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ لِکُلِّ قَوْمٍ ہَادٍo﴾ (الرعد: ۷) ’’اور ہر قوم کے لیے ایک راستہ بتانے والا ہے۔‘‘ پھر بھلا دلیل کیونکر مشاہد نہ ہو گی؟ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَیُنَجِّی اللّٰہُ الَّذِیْنَ اتَّقَوا بِمَفَازَتِہِمْ﴾ (الزمر: ۶۱) ’’اور اللہ ان لوگوں کو جو ڈر گئے، ان کے کامیاب ہونے کی وجہ سے نجات دے گا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمْ بِاِِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَمَا اَلَتْنٰہُمْ مِّنْ عَمَلِہِمْ مِّنْ شَیْئٍ﴾ (الطور: ۲۱)
Flag Counter