Maktaba Wahhabi

230 - 702
امر و نہی میں سے کچھ بھی وارد نہیں ۔ ان حضرات کا کہنا ہے کہ امر کا امر ہونا تب ہی عقل میں آتا ہے جب رب تعالیٰ نے اس کا ارادہ کیا ہو اور جس نے اس بات کو فرض کیا کہ آمر نے مامور بہ کو طلب تو کیا لیکن ارادہ نہ تھا اور نہ وہ طلب ارادہ کو مستلزم ہی تھی، تو اس نے ایک ایسی بات کا دعویٰ کیا جس کا فاسد ہونا بالضرور معلوم ہے اور ممتحن کے امر کی مثال دے کر جو استدلال کیا جاتا ہے تو ممتحن دراصل نہ تو مامور بہ کا طالب ہوتا ہے اور نہ باطن میں اس کا ارادہ کرنے والا ہی ہوتا ہے۔ بلکہ وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ’’مریدِ طالب‘‘ ہے۔ ان لوگوں کا یہ کہنا بھی ہے کہ رب تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرۃ: ۱۸۵) ’’اللہ تمھارے ساتھ آسانی کا ارادہ رکھتا ہے اورتمھارے ساتھ تنگی کا ارادہ نہیں رکھتا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿مَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیَجْعَلَ عَلَیْکُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰکِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَہِّرَکُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَo﴾ (المائدۃ: ۶) ’’اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی کرے اور لیکن وہ چاہتا ہے کہ تمھیں پاک کرے اور تاکہ وہ اپنی نعمت تم پر پوری کرے، تاکہ تم شکر کرو۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُبَیِّنَ لَکُمْ وَ یَہْدِیَکُمْ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ یَتُوْبَ عَلَیْکُمْ وَ اللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌo وَ اللّٰہُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْکُمْ وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّہَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًاo یُرِیْدُ اللّٰہُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْکُمْ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًاo﴾ (النساء: ۲۶۔۲۸) ’’اللہ چاہتا ہے کہ تمھارے لیے کھول کر بیان کرے اور تمھیں ان لوگوں کے طریقوں کی ہدایت دے جو تم سے پہلے تھے اور تم پر مہربانی فرمائے اور اللہ سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔ اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی فرمائے اور جو لوگ خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم ( سیدھے راستے سے) ہٹ جاؤ، بہت بڑا ہٹ جانا۔ اللہ چاہتا ہے کہ تم سے (بوجھ) ہلکا کرے اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا﴾ (الاحزاب: ۳۳) ’’اللہ توچاہتا ہے کہ تم سے گندگی دور کر دے اے گھر والو! اور تمھیں پاک کر دے ، خوب پاک کرنا۔‘‘ کہ یہ سب وہ مرادات ہیں جن کا رب تعالیٰ نے اپنے بندوں کو امر کیا ہے۔ اب کوئی ان کو بجا لاتا ہے اور کوئی ان
Flag Counter