Maktaba Wahhabi

123 - 702
’’ تم لوگوں کے حق میں سب سے زیادہ مفید ہو۔‘‘ چونکہ اہل سنت سب لوگوں سے چیدہ وبر گزیدہ ہیں اس لیے وہ صحیح معنی میں اس آیت کے مصداق ہیں ۔وہی لوگوں کے لیے سب سے زیادہ بہتر [اور ان کے خیر خواہ] ہیں ۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ ساحل شام پر ایک بڑا پہاڑ تھا۔جس پر ہزاروں شیعہ بودو باش رکھتے تھے۔ وہ لوگوں کا خون بہاتے اور ان کا مال چھین لیا کرتے تھے۔انہوں نے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کیااور ان کے اموال چھین لیے۔ جس سال مسلمانوں نے تاتاری بادشاہ غازان کے ہاتھوں شکست کھائی تواس پہاڑ[1] پر رہنے والے شیعہ نے مسلمانوں کے گھوڑے، اسلحہ اور قیدیوں کو پکڑ کر کفار اور قبرص کے عیسائیوں کے پاس فروخت کردیا ۔ جو سپاہی وہاں سے گزرتا اس کو پکڑ لیتے۔ یہ مسلمانوں کے حق میں سب دشمنوں سے زیادہ ضرر رساں تھے۔‘‘ [2]
Flag Counter