Maktaba Wahhabi

51 - 53
((أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ))تم کیوں سمجھتے سوچتے نہیں مگر آپ ہیں کہ مومن ہوکر بھی غوروفکر اور عقل اور شعور کی دولت سے دامن بچا کر نکل جانا چاہتے ہیں اورایک غیر نبی اور امتی کے قول پر بھی غوروفکر نہ کرنے پر انگوٹھا لگا رکھا ہے یا للعجب۔ اب ہم اپنے اس بے زباں مقلد بھائی سے کیا پوچھیں اور کیونکر پوچھیں جس کی زبان پر مہر لگا دی گئی ہے جس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی ہے جس کے کانوں میں روئی ٹھونس دی گئی ہے جس کی سوچ پر پہرے بیٹھے ہیں جس پر عقل کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں جس پر غور و فکر کی کھڑکیاں لاک کر دی گئیں ہیں اور جس سے اس کا علم اور شعور بزور چھین لئے گئے ہیں اور پھر اسے بھی اپنی اس بدحالی پر نہ کوئی افسوس ہے اور نہ اعتراض ……ہم اس سے کیوں کر پوچھیں کہ بھائی کس حال میں ہیں یارانِ وطن اس حال میں ہم اپنے بھائی سے صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ اپنی خودی پہچان۔او غافل انسان میرے مقلد بھائیو:۔آپ جس جگہ کھڑے ہیں یہ کسی مومن کا مقام نہیں ہے الله تعالیٰ نے مومن کو جاہل بن کر رہنے او ربے عقل بن کر جینے کیلئے پیدا نہیں کیا اس نے اسے علم دیا ہے کہ اس سے کام لے عقل دی ہے کہ اس کو استعمال کرے شعور دیا ہے کہ بات کی گرہیں کھولے الله نے اس کو یہ نعمتیں اس لئے نہیں دیں تھیں وہ ان کوفروخت کر ڈالے یا کسی کے پاس گروی رکھ دے۔اگر ہمارے مقلد بھائی اپنی رواجی عقیدت سے الگ رہ کر چند لمحوں کے لئے ہماری گذارشات کو غور وفکر کا مرکز
Flag Counter