Maktaba Wahhabi

35 - 53
داستان کا ایک تنقیدی جائزہ آؤ بات کو کھولیں ؎ حقائق کو جن میں چھپایا گیا ہے وہ پردے نظر سے اٹھا رہا ہوں دیکھا آپ نے اصل دین سے ناواقف مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے کتنی کشش اور جاذبیت ہے اس من گھڑت کہانی میں کہ جو سنے فرطِ عقیدت سے سر دھنے اور حق و باطل میں تمیز کئے بغیر بصد عقیدت کونڈے بھرنے کو تیار ہو جائے۔لیکن یاد رکھئے: ؎ صداقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آ نہیں سکتی کاغذ کے پھولوں سے اب آئیے ذرا تحقیق کا چشمہ پہن کر قرآن و حدیث کی روء سے اس من گھڑت افسانے کا موازنہ کریں اور اس کا تنقیدی جائزہ لیں: ؎ وسوف تری اذانکشف الغبار اَفرْسٌ تحت رِجلک ام حِمار (1) داستان میں کہا گیا کہ لکڑہارا جب دیس چھوڑ کر پردیس چلا گیا تو لکڑہارے کی بیوی نے اس وقت وزیر کی بیگم کے سامنے جا کر اپنا دکھ درد بیان کیا۔
Flag Counter