Maktaba Wahhabi

33 - 53
گذاریں افسانوں میں راتیں تمام نہ لیں ہاتھ میں پر الله کا کلام یعنی نماز اور روزوں سے کونڈوں کے مقام کو بڑھا گیا۔ یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود سنتا جا اور شرماتا جا۔اگر غیرت ہے تو اپنے مسلک سے توبہ کرتا جا۔ اب ادھر جیسے ہی بیگم نے بصد عقیدت کونڈے بھرنے کا عہد کیا ادھر ویسے ہی حالات نے اپنا رنگ بدلا یعنی صبح ہوئی تو بادشاہ کا گمشدہ شہزادہ صحیح سلامت گھر واپس آ گیا۔شہزادے کو دیکھ کر بادشاہ کو بہت بڑی خوشی ہوئی اور حیرت بھی ہوئی۔اس نے فوراً اسیران(قیدی)جیل کو اپنے پاس طلب کیا۔پھر رومال کھول کر دیکھا گیا تو اس میں شہزادے کے سر کی جگہ وہی خربوزہ برآمد ہوا جو ان مصیبت کے ماروں نے راہ چلتے خریدا تھا۔بادشاہ نے معتوب وزیر سے پوچھا یہ کیا ماجرا ہے؟ وزیر نے کونڈوں کے بارے میں امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے ارشاد سے لے کر لکڑہارے کی پوری داستان ساری سرگذشت بادشاہ کے روبرو پیش کر دی اور عرض کی جہاں پناہ حقیقت یہ ہے میری بیوی نے امام صاحب کے قول کو جھٹلایا تھا اور کونڈے بھرنے کے عقیدے سے اظہار بیزاری کیا تھا اسی پاداش میں ہم دونوں کو ذلت و رسوائی کا یہ روزِ بد دیکھنا پڑا۔ورنہ کہاں آپ کا یہ دیرینہ نمک خوارہ خادم اور کہاں خزانہء عامرہ سے لاکھوں کی خیانت اور غبن کا ارتکاب اور کہاں خربوزہ اور کہاں شہزادہ والا تبار کے دشمنوں کا سر۔بادشاہ وزیر کی زبان سے یہ حالات سن کر بہت متاثر
Flag Counter