Maktaba Wahhabi

20 - 222
وارد کیے ہیں۔ دوسری فصل:بے پردگی کے قائل حضرات اپنے مؤقف کیلئے جن شبہات کا سہارا لیتے ہیں، ان میں سے ہرشبہ کے تعلق سے کچھ جواب طلب امور کی وضاحت ضروری ہے، جنہیں اس فصل میں بیان کیاگیاہے۔ تیسری فصل:ان شبہات کے بیان میں جوآیاتِ حجاب میں قلتِ فہم کی بناء پر پیداہوئے۔ چوتھی فصل:اُن شبہات کے بیان میں جوایسی احادیث پر مشتمل ہیں جن کی تصحیح میں تساہل کارفرماہے۔ پا نچویں فصل :ان شبہات کے بیان میں،جوکسی عذرِ شرعی کی بناء پر محلِ نزاع سے خارج ہوجاتے ہیں۔ اس کے تحت تین فروع ہیں: پہلی فرع :اس شبہ کا ذکر جس میں مذکور عورت عمررسیدہ ہے،جسے نہ تو نکاح کی رغبت ہے نہ امید۔ دوسری فرع: اس شبہ کاذکر جس میں مذکور عورت کے چہرے کی بے پردگی کی وجہ یہ ہے کہ اسے پیغامِ نکاح دینا مقصود تھا۔ تیسری فرع: اس شبہ کا ذکر جو آیتِ حجاب کے نزول سے قبل سے متعلق ہے۔ چھٹی فصل:ایسے شبہات کے بیان میں،جوکسی احتمال کے پیدا ہونے کی وجہ سے قابلِ استدلال نہیں رہتے۔ سا تو یں فصل:ان شبہات کے بیان میں جوغلط استنباطات پرمبنی ہیں۔ آٹھو یں فصل:ان شبہات کے بیان میں،جن میں مذکور بعض اشیاء یا مسمیات کی
Flag Counter