بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم پیش لفظ انسان کی اس دنیا میں آمدورفت ایک فطری نظام ہے جسکے تحت جو بھی اس دنیا میں آگیا ہے اسکو ضرور یہاں سے جانا ہے لہٰذا جس طرح یہاں آنے والے(نومولود)سے متعلق شریعت اسلامیہ نے چند احکام و آداب دیئے ہیں اسی طرح دنیا سے کوچ کرنے والے کے بارے میں بھی شریعت اسلامیہ نے چند احکام و آداب عطاء کئے ہیں تاکہ مؤمن و مسلم کا ہر لحظہ اللہ تعالیٰ اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں گذرے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے چوں و چرا اطاعت ہی دنیا میں حقیقی سکون اور آخرت میں نجات کی ضامن ہے لیکن بعض لوگ نادانی یا جوش جذبات میں ایسے کام شروع کر دیتے ہیں جو درحقیقت مطلوب نہیں ہوتے۔ دنیا کی زندگی میں غم و خوشی بیمار ی و تندرستی پیدائش و اموات وغیرہ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔لیکن آج کے دور میں دین کے ٹھیکداروں ایمان فروشوں نے پیدائش سے لیکر موت تک ہر لمحہ میں اسلام کے خلاف جہالت کو شریعت بناکر پیش |