5۔جھگڑنے والوں کے درمیان صلح کروانا۔ اے علی کرم اللہ وجھہ[1]نے فرمایا:اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !یہ سب کام کرنا کیسے ممکن ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم نہیں جانتے کہ تین دفعہ سورۃالاخلاص پڑھنا پورے قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ اور چاردفعہ سورۃ الفاتحہ پڑھنا چارہزار درہم صدقہ کرنے کے برابر ہے۔اور دس مرتبہ لا الہ الا ا للّٰه وحدہ لا شریک لہ،لہ الملک ولہ الحمد یحی و یمیت وھو علی کل شی قدیر پڑھنا کعبہ شریف کی زیارت کرنے کے برابر ہے۔اور ’’لاحول ولا قوۃ إلا با للّٰه العلي العظیم‘‘ دس بار کہنے سے آپ کا ٹھکانہ جنت میں محفوظ کردیا جائے گا۔ اوردس مرتبہ استغفر ا للّٰه العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم پڑھنا دوجھگڑا کرنے والوں کے درمیان صلح کرنے کے برابر ہے۔ فضیلۃ الشیخ !برائے مہربانی اس حدیث کی سند کے بارے میں وضاحت کر دیں کہ کیا یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ جواب:اس حدیث کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ ان موضوع احادیث میں سے ہے جو بعض شیعوں نے گھڑکر لوگوں میں پھیلائی ہے۔جیساکہ اس کے بارے میں ائمہ حدیث اس سے پہلے آگاہ کر چکے ہیں ۔ وبا للّٰه التوفیق،وصلی ا للّٰه علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔ اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء[2] ٭ صدر: عبدالعزیز بن باز ٭ نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی |
Book Name | جھوٹی بشارتیں |
Writer | عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ، محمد بن صالح العثیمین ، عبد اللہ بن عبد الرحمن بن الجبیرین ، صالح بن فوزان الفوزان |
Publisher | دار المعرفۃ |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 151 |
Introduction |