Maktaba Wahhabi

152 - 151
2 ۔چار دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھنا ہزار درہم صدقہ کرنے کے برابر ہے۔ 3 ۔دس مرتبہ لا الہ الا ا للّٰه وحدہ لا شریک لہ،لہ الملک ولہ الحمد یحی و یمیت وھو علی کل شی قدیر پڑھنا کعبہ شریف کی زیارت کرنے کے برابر ہے ۔ 4۔دس مرتبہ لا حول ولا قوۃ الا با للّٰه العلی العظیم کہنا جنت میں اپنا گھر بنانے کے برابر ہے۔ 5۔دس مرتبہ استغفرا للّٰه العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم پڑھنا جھگڑا کرنے والوں کو راضی کرنے کے برابر ہے۔صدق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ دوسری حدیث: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 1۔جو صبح کی نماز نہیں پڑھتا اسکا چہرہ نور سے خالی ہو گا۔ 2۔جو ظہر کی نماز نہیں پڑھتا اسکے رزق میں برکت نہیں ہو گی۔ 3۔جو عصر کی نماز نہیں پڑھتا اس کی عمر میں کوئی خیر نہیں ہو گی۔ 4۔جو مغرب کی نماز نہیں پڑھتا اس کی اولاد میں برکت نہیں ہو گی۔ 5۔جو عشاء کی نماز نہیں پڑھتا اس کی نیند میں راحت نہیں ہو گی۔ تیسری حدیث: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو پانچ چیزوں کو پسند کریں گے اور پانچ چیزوں کو بھلا دیں گے: 1۔مخلوق کو پسند کریں گے اور خالق کو بھول جائیں گے۔ 2۔مال کو پسند کریں گے اور حساب و کتاب کو بھول جائیں گے۔ 3۔گناہوں کو پسند کریں گے اور توبہ کو بھول جائیں گے۔ 4۔محلوں کو پسند کریں گے اور قبروں کو بھول جائیں گے۔ 5۔دنیا کو پسند کریں گے اور آخرت کو بھول جائیں گے۔ سوال: فضیلۃ الشیخ میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ کیا یہ احادیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہیں ؟کیونکہ وقتاً فوقتاً یہ حدیثیں خاص طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے اندر لوگوں میں بہت زیادہ پھیلائی جا رہی ہیں ۔اس کے بارے میں فتوی دے کر اللہ کے ہاں مأجور ہوں ۔
Flag Counter