Maktaba Wahhabi

51 - 151
آگ میں ڈالنے کا حکم دیں گے؛ جو کہ انتہائی برا ٹھکانہ ہے۔ جواب: یہ حدیث موضوع اور باطل ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب[ اللسان المیزان ] میں لکھا ہے کہ : یہ حدیث محمد بن علی البغدادی العباسی العطارنے گھڑی ہے ۔اس نے اس کی سند یوں بنائی ہے کہ ابا بکر بن زیاد النیسابوری نے ربیع سے اور انہوں نے شافعی سے انہوں نے مالک سے انہوں نے سمی سے انہوں نے ابی صالح سے اور انہوں نے ابو ہریرہ سے روایت کیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’جس نے نماز میں سستی کی اللہ اس کو پندرہ سزائیں دے گا……۔۔الخ۔‘‘ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی کتاب[ میزان الإعتدال ] [1]میں محمد بن علی کو جھوٹا کہا ہے۔ وبا للّٰه التوفیق۔وصلی ا للّٰه علی نبینا محمد وعلی االہ وصحبہ وسلم ۔ اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء[2] ٭ صدر:عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز ٭ نائب صدر:عبدالرزاق بن عفیفی ٭ رکن:عبداللہ بن قعود ٭ رکن:عبداللہ بن غدیان
Flag Counter