Maktaba Wahhabi

42 - 151
پمفلٹ نہیں پھیلایا تو اسے بھی ویسے ہی نقصان پہنچے گا جیسے کسی دوسرے کو نقصان پہنچا ہے۔ اور جب وہ اس پمفلٹ کو پھیلائے گا تو اسے اس کا مقصود اور دوسری چیزیں حاصل ہوجائیں گی۔ ہم پر واجب ہے کہ لوگوں کو اس کے جھوٹ اوراس کی گمراہی سے آگاہ کریں ۔اس لیے کہ یہ باطل امور میں سے ہے ۔ اللہ کی کتاب اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور علماء کا کلام اس قسم کی باطل خرافات اور متشابہ باتوں سے پاک ہے ۔لہذا ان پمفلٹس سے بچ کر رہیں ؛اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اس کی توفیق دے۔اور اس سے اپنے بھائیوں کو بھی آگاہ کریں ‘لوگوں کو اس سے منع کریں ‘ اور ان کے پھیلانے والوں کی جڑوں تک پہنچ کر اس جھوٹ کا ازالہ کریں ۔ایسے لوگوں کو ہاتھ سے پکڑ کر ایسی حرکات سے روک لیں ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَتَعَاوَنُواْ عَلَی الْبرِّ وَالتَّقْوَی وَلاَ تَعَاوَنُواْ عَلَی الإِثْمِ وَالْعُدْوَان﴾ [المائدہ: 2] ’’نیکی اور پرہیزگاری میں باہم تعاون کرتے رہو اور گناہ ،ظلم اور زیادتی میں مدد نہ کرو۔‘‘
Flag Counter